Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

٭ عبدُالمصطفٰے،عبدُالنبی اورعبدُالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت مقصود ہے۔عبد کےدومعانی ہیں ،بندہ اورغلام، اس لئے یہ نام رکھنےمیں کوئی حرج نہیں۔غلام محمد،غلام صدیق،غلام فاروق،غلام علی،غلام حسین وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء وصالحین کی طرف کی گئی ہو ،بالکل جائز ہے ۔ ([1])٭ محمدبخش، احمد بخش،پیر بخش اوراسی قسم کےدوسرے نام رکھنا جس میں نبی یا ولی کے  نام کےساتھ بخش کا لفظ ملایا گیا ہو ، بالکل جائز ہے(کہ اصل دینے والا صرف اور صرف اللہ  پاک ہی ہے، اللہ  پاک جسے چاہے اختیار دے تو اللہ  پاک کے اختیار دینے سے  ہی کوئی نبی، ولی دے سکتا ہے)۔ ([2])٭طٰہٰ ، یٰسین نام نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔([3])٭ جو نام بُرے ہوں اُنہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چاہئیں ۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہارِشریعت حصّہ 16 (312صفحات) 120صفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101مدنی پھول“اور ”163مدنی پھول “قِیمةً طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1] بہار شریعت ، ۳/۶۰۴، حصہ:۱۶ ماخوذا

[2] بہار شریعت ،۳/۶۰۴، حصہ:۱۶

[3] بہار شریعت، ۳/۶۰۵، حصہ:۱۶

[4] بہار شریعت ،،۳/۶۰۳، حصہ:۱۶