Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

سے کئی اساتذۂ  کرام نے منصبِ تدریس کے فرائض سرانجام دے کر علمِ دِین کے چراغ سے جہالت کے اندھیروں کو دُورفرمایا ۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے کثیر تعداد میں فتاویٰ لکھ کر لوگوں کی دِینی اور علمی اُلجھنیں دُور کیں۔بالخصوص اُردو زبان میں”فتاویٰ رَضَوِیَّہ“ اُمّتِ مُسْلِمَہ کو عطا فرمایا جو 30 جلدوں،تقریباً بائیس ہزار(22000)صفحات،چھ ہزار آٹھ سو سینتالیس(6847)سُوالات کے جوابات اور دو سو چھ(206) رسائل پر مُشتَمِل ہے۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے مختلف موضوعات پرتقریباً ایک ہزار کتب ورسائل لکھ کر ہماری رہنمائی کا سامان کیا۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے علمی موضُوعات پراِملا کروا کر بھی عِلْم کی بے مثال خدمت فرمائی۔٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے قرآنِ کریم کا شاندار ترجمہ ”ترجمۂ قرآن کنزالایمان“ کرکے لوگوں کی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہنے فنِّ شاعری میں بھی اپنی خدمات سرانجام دِیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے اُرْدُو ، عَرَبی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں نعتیں تَحریر فرمائی ہیں۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے نعتیہ کلام کےمجموعے کا نام”حدائقِ بخشش“ہے۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  نے اِس نعتیہ دِیوان میں فَصاحت  و بَلاغَت کے وہ دَریا بَہائے ہیں کہ زمانے کے کئی نامی گِرامی  شاعر واَدیب جب”حدائقِ بخشش“کامُطَالَعَہ (Study)کرتے ہیں،تو اُن کی عقلیں حیران رہ جاتی ہیں اور وہ تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔ اَعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کا سینہ،عِشْقِ مُصطفٰے سے معمور تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ارشادات، فتاویٰ جات اور نعتیہ اَشعار سے عِشْقِ مصطفٰے کی کرنیں پُھوٹتیں ہیں۔ ٭ترجمۂ قرآن”کنز الایمان“ اورنعتیہ دیوان”حدائقِ بخشش“آپ کے وہ شاندار کارنامے ہیں کہ انہیں پڑھتے یا سُنتے وَقْت سینے میں مَوْجُود  دل،عِشْقِ حبیب میں جُھومنے لگتا ہے،اَلْغرض اَعْلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکا عِشْقِ رسول ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی خصوصیات ہیں جو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ذات میں موجود تھیں۔اللہ پاک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے صدقے