Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

جانتا۔(جامِع صغِیر،فصل فی المحلی  بأل من  ھذا الحرف،ص۳۵۲،حدیث:۵۷۱۱)ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا: علمِ دین میری میراث ہے اور جو مجھ سے پہلے اَنبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) گزرے ہیں ان کی میراث ہے پس جوبھی میرا  وارِث ہوگا، جنّت میں جائے گا۔( مُسند الامام اَبِی حَنِیفَہ ،باب الالف،روایتہ عن اسماعیل بن عبد الملک،ص۵۷)

اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:عالمِ دین ہر مسلمان کے حق میں عُمُوماً اور اُستادِ علمِ دین اپنے شاگرد کے حق میں خُصُوصاً نائبِ حُضُور پُرنور،سیِّدِعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم(رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نائب )ہے۔(فتاویٰ  رضویہ،۲۳/۶۳۸)(تمام دنوں کا سردار،ص۹تا۱۲ملخصاً)

لہٰذا علمِ دین کی برکتیں پانے کے لئے آپ بھی جامعۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لے کر عالمہ کورس کرلیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! صَفَرُ الْمُظَفَّر کا مبارک مہینا ہمارے درمیان اپنی برکتیں لٹارہا ہے،یہ وہ عظیمُ الشان مہینا ہے جس کی25 تاریخ  کو امامِ عشق  ومَحَبَّت اور زبردست عالمِ دین اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت  مولانا شاہ  امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا وصال ہوا۔آئیے!اسی مناسبت سےہم بھی امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کامختصرتعارف اور ان کی مبارک سیرت کےاہم واقعات سنتی ہیں :

امامِ اَہلسنّترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعارُف

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت بریلی شریف کے  مَحلّے جَسولی  میں دس(10)شَوّالُ المُکَرَّم۱۲۷۲؁ھ ہفتے کے دن ظُہر کے وَقْت چَودہ(14) جُون