Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

کریں،ان کی صحبت میں بیٹھیں،ان سے علمِ دین سیکھیں،ان سے اپنے حق میں دعائیں کروائیں،ان کی پیروی کریں،ان سے فضول سوالات کرنے یا ہرسوال کا جواب دینے کی ضد کرنے سے بچیں،ان کی بارگاہ میں حاضر ہوتے وَقْت آواز بلند نہ کریں،بِلااجازتِ شرعی  ان پر اعتراضات کرنے سے بچیں،ان کی غیبت و چغلی کرنے سے اپنے آپ کو بچائیں،ان کی ضروریات کو پورا کریں،انہیں رقم کی ضرورت ہو تو خوشی خوشی انہیں تحفے کے طور پررقم پیش کریں،انہیں کتابیں خرید کر دلوا دیں،ان کی خیرخواہی کرتے رہیں، ان کے دُکھ سُکھ میں شریک رہیں،یہ زخمی یا بیمار ہوجائیں تو عیادت کو جائیں اور انہیں کسی اچھے ڈاکٹر سے دوا دلوائیں ۔

امیر ِاہلسنت اور فضائل ِعُلَما

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہمارے پیارے پیارے پیر و مرشد امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی  نہ صرف خود علما کی اَہَمِّیَّت کو پہچانتے اور ان کا ادب و احترام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تلقین فرماتے ہیں،چنانچہ

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:اِسلام میں عِلم اور عُلَما کی بڑی اَہمیت ہے کیونکہ عِلْمِ دین اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی میراث ہےاور علمائے دین، اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے علم کے وارِث اور جانشین(نائب) ہیں جیساکہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ دلنشین ہے:علما دُنیا کے چراغ اور اَنبیائے کرام(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے جانشین ہیں،میرے اور مجھ سے پہلے تمام انبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے وارِث ہیں۔(جامِع صَغِیر،حرف العین،ص۳۵۲ ،حدیث:۵۷۰۳)ایک اور حدیثِ پاک میں ارشاد فرمایا:عُلَما کی عزّت کرواس لیے کہ وہ اَنبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے وارِث ہیں تو جس نے ان کی