Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

7۔ ارشاد فرمایا:عُلَما کی تعظیم کرو کیونکہ وہ انبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے وارث ہیں۔

(ابن عساکر،عبد الملک بن محمد  … الخ ، ۳۷/۱۰۴)

8۔ ارشاد فرمایا:جنتی،جنت میں  عُلَما کےمحتاج ہوں  گے۔

(ابن عساکر،محمد بن احمد بن سہل … الخ،۵۱/ ۵۰)

ارشاد فرمایا:عُلَما آسمان میں  ستاروں  کی مثل ہیں  جن کے ذریعے خشکی اور تری کے اندھیروں  میں راہ پائی جاتی ہے۔

(کنز العمال،حرف العین،کتاب العلم،قسم الاقوال،الباب الاول،۵/۶۵،الجزء:۱۰، حدیث:۲۸۷۶۵)

10۔ ارشاد فرمایا:قیامت کے دن انبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے بعد عُلَما شفاعت کریں  گے۔

(کنز العمال، حرف العین، کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۵، الجزء:۱۰،حدیث: ۲۸۷۶۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عُلَمائے کِرام کے اُمَّت پر احسان

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذرا سوچئے! عالمات کے ہم پر کس قدر احسانات ہیں،یہ پورا سال ہماری اصلاح کے لئے کڑھتی رہتیں ہیں،ہم تک درست اسلامی تعلیمات پہنچاتی ہیں،ہمیں نفس و شیطان کے واروں سے آگاہ کرتی ہیں،ہم سے پیسے لئے بغیر شرعی معاملات میں ہماری رہنمائی فرماتی ہیں،ہمیں برائیوں سے بچنے بچانے کی ترغیبیں دلاتی ہیں،ہمیں نیک بننے بنانے کے طریقے سکھاتی ہیں۔

عالمات  کا کس طرح ادب کیا جائے؟

لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم بھی اَہلِ حق عالمات کی اہمیت کو سمجھیں،ان کا دل  وجان سے ادب و احترام