Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنتی ہیں،چنانچہ

1۔ ارشاد فرمایا:عالِم کی فضیلت عبادت گزار پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تمہارے کم مرتبے والے پر ہے، پھر فرمایا:اللہ پاک،اس کے فرشتے،آسمانوں  اور زمین کی مخلوق حتّٰی کہ چیونٹیاں  اپنے سوراخوں  میں  اور مچھلیاں  لوگوں  کو(دین کا) علم سکھانے والے پر دُرود بھیجتے ہیں ۔

( ترمذی، کتاب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ، ۴/۳۱۴، حدیث: ۲۶۹۴)

2۔ ارشاد فرمایا:(قیامت کے دن) عالِم اور عبادت گزار کو لایا جائے گا۔عبادت گزار سے کہا جائے گا:تم جنت میں  داخل ہو جاؤ جبکہ عالِم سے کہا جائے گا:تم ٹھہرو اور لوگوں  کی شفاعت کرو کیونکہ تم نے ان کے اَخلاق کو سنوارا ہے۔

(شعب الایمان،السابع عشرمن شعب الایمان…الخ،فصل فی فضل العلم و شرفہ، ۲/۲۶۸، حدیث: ۱۷۱۷)

3۔ ارشاد فرمایا:عُلَما زمین کے چراغ اور انبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے وارث ہیں۔

(کنز العمال،حرف العین،کتاب العلم،قسم الاقوال،الباب الاول،۵/۵۹، الجزء:۱۰،حدیث: ۲۸۶۷۳)

4۔ ارشاد فرمایا:قیامت کے دن عُلَما کی سیاہی اور شہیدوں کے خون کا وز ن کیا جائے گا تو ان کی سیاہی شہیدوں کے خون پر غالب آجائے گی۔

(کنز العمال،حرف العین،کتاب العلم،قسم الاقوال،الباب الاول، ۵/۶۱،الجزء:۱۰،حدیث:۲۸۷۱۱)

5۔ ارشاد فرمایا:عالِم کے لئے ہر چیز مغفرت طلب کرتی ہے حتّٰی کہ سمندر میں  مچھلیاں  بھی مغفرت کی دعا کرتی ہیں۔

( کنز العمال،حرف العین،کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۳، الجزء:۱۰، حدیث: ۲۸۷۳۵)

6۔ ارشاد فرمایا:عُلَما کی صحبت میں  بیٹھنا عبادت ہے۔(مسند الفردوس  ،۲/۳۴۷،حدیث: ۶۷۹۳)