Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

رکھنے والے)اور صالِحِیْن(یعنی نیک وپرہیزگار)عُلَما(ہیں)۔ عُلَمائے ربّانی وہ ہیں جو خوداللہ والے ہیں اور لوگوں کو اللہ والا بناتے ہیں،جن کی صحبت سے خدا پاک کی کامل مَحَبَّت نصیب ہوتی ہے،جس عالِم کی صحبت سے اللہ پاک کے خوف اورحضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں کمی آئے وہ عالِم نہیں ، ظالِم ہے۔(تفسیر صراط الجنان،۱/۴۴۸)

پیاری پیاری اسلامی بہنو!اللہ پاک نے عِلْم والوں  کو بے علموں  سے ممتاز فرمایا ہے،چنانچہ پارہ 23سُوْرَۃُ الزُّمَر کی آیت نمبر9میں اللہ پاک نے عِلْم والوں کی خصوصی شان یوں بیان فرمائی ہے:

قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-                          

ترجمۂ کنزالعرفان:تم فرماؤ: کیا عِلْم والے اور بے عِلْم برابر ہیں ؟ عقل والے ہی نصیحت مانتے ہیں ۔

بیان کردہ آیتِ مقدّسہ کے تحت تفسیر صِراطُ الْجِنان میں لکھا ہے:اس آیت سے عِلْم اور عُلَمائے کرام کی فضیلت معلوم ہوئی کہ اللہ پاک نے عِلْم والوں  کو بے علموں  سے ممتاز فرمایا ہے۔

(تفسیر صراط الجنان،۸/۴۴۰)

لہٰذا علمِ دین کے فضائل حاصل کرنے کے لئے آپ بھی جامعۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لے کر عالمہ کورس کرلیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

احادیثِ مُبارَکہ میں عِلم وعُلَما کے فضائل

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ کئی احادیثِ مبارکہ میں بھی اَہلِ عِلْم حضرات کی شان و عظمت اور ان کے فضائل و مراتب کو بڑے واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔آئیے!ترغیب کے لئے10فرامینِ