Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

میں اور ایک خانہ کعبہ کی چھت پر۔

 حضرتِ سیدتنا آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:وِلادت ِ مُصْطَفٰے کے وقت ایسا نور چمکا کہ مشارق و مغارب روشن ہوگئے اور میں نے مکے سے شام کے محلات واضح طور پر دیکھ لیے۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہ  پاک کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی سجدہ فرمایا، کاش! اُس سجدے کے صدقے میں ہمیں سجدوں کی توفیق نصیب ہو جائے اور ہم پانچوں نمازیں پڑھنے کی عادی بن جائیں۔یاد رکھئے! ہر مسلمان مرد و عورت پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔نماز کی فرضیت کاانکار کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہے ،چاہے اُس کا نام اور دیگر کام مسلمانوں والے ہوں۔جو بد نصیب ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر قضاء کر دیتاہے اُس کا نا م جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

اللہ  پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی خوشی میں جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے کعبے کی چھت پر جھنڈا نصب کیا۔

     اِنْ شَآءَاللہ!ہم بھی اپنے  گھروں پر فیضانِ گنبدِ خضریٰ اورفیضانِ گنبدِ غوث و رضا سے مالا مال مدنی پرچم  نصب کریں گی اور اِنْ شَآءَ اللہ12ربیع الاول کا روزہ بھی رکھیں گی کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے اور جب بارگاہِ رسالت میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا:”اسی دِن میری ولادت ہوئی اور اسی دِن مجھ پرپہلی وحی نازل ہوئی“۔تو اِنْ شَآءَ اللہ ہم بھی روزہ رکھیں گی.  

بارہویں تاریخ
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج بارہویں شب ہے اور 12 کے عدد سے ہم کو پیار ہے۔