تعزیت و عیادت

ماہنامہ فروری 2021

حضرت علّامہ خادم حسین رضوی صاحب کے انتقال پر تعزیت

امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مدنی چینل پر براہِ راست (Live) ہونے والے سلسلے  “ مدنی مذاکرہ “ کے دوران فرمایا :

حضرت علّامہ مولانا خادم حسین رضوی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔

میں آپ کے صاحبزادگان  حافظ سعد حسین رضوی جو کہ درسِ نظامی کے آخری درجے میں ہیں ، حافظ انس رضوی اور گھر کے دیگر افراد سمیت تمام سوگواروں اور آپ جناب کے چاہنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

یااللہ! پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا واسطہ حضرت علّامہ خادم حسین رضوی کو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحدِ نظر وسیع بنے ، نورِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقے ان کی قبر تاحشر جگمگاتی رہے ، یااللہ! انہیں بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنّتُ الْفِردوس میں اپنے پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا پڑوس نصیب فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کے تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، یااللہ! ساری اُمّت کی مغفرت فرما ، ہم سب کو بے حساب بخش دے۔         اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مفتی محمد جمیل احمد نعیمی ضیائی کے انتقال پر تعزیت

شیخُ الحدیث ، استاذُالعلماء ، خلیفۂ قطبِ مدینہ ، امیرِ اہلِ سنّت کے پیر بھائی حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد جمیل احمد نعیمی ضیائی 2ربیعُ الآخر 1442ھ کو کراچی میں انتقال فرماگئے۔ مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے کے دوران شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مرحوم مفتی محمد جمیل احمد نعیمی ضیائی کے تمام سوگواروں ، طلبۂ کرام اور دارُ العلوم نعیمیہ کراچی کے تمام اساتذۂ کرام سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

ربیعُ الاوّل1442ھ میں وفات پانے والوں کے نام

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے (1)شہزادۂ غوثُ العالم ، جانشینِ مخدومِ ثانی ، خطیبُ الاسلام حضرت علّامہ پیر سیّد کُمَیل اشرف اشرفی الجیلانی(بمبئی ، ہند) ([i])  (2)شام کے عالمِ دین اور مفتیِ دمشق حضرت شیخ محمد عدنان اَفیونی([ii]) (3)پیرِ طریقت ، حضرت پیر سیّد عبد الغفور سیالوی (میانی چکوال) (4)حضرت علّامہ سعید احمد فاروقی (ملتان) ([iii])  (5)حضرت علّامہ مولانا سیّد عبد الخالق قادری (بورے والا پنجاب) ([iv]) (6)اسدُالعلماء ، شیرِ بنگال ، حضرت مولانا فاروق تیغی (شیب پور ، ضلع ہاؤڑہ (Howrah) مغربی بنگال ، ہند) (7)قاضیِ شہر کانپور ، حضرت مولانا عالَم رضا خان نوری (کانپور ، ہند) ([v]) (8)حاجی امیر احمد (بریلی شریف ، ہند) (9)رمضان لاشاری (مدینۂ منوّرہ) اور دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر لواحقین اور جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔ جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔



([i])تاریخِ وفات : 18ربیعُ الاول1442ھ

([ii])تاریخِ وفات : 6ربیعُ الاول 1442ھ  

([iii])تاریخِ وفات : 19ربیعُ الاوّل1442ھ

([iv])تاریخِ وفات : 18ربیعُ الاول 1442ھ  

([v])تاریخِ وفات : 25ربیعُ الاول 1442ھ


Share

Articles

Comments


Security Code