حضرت علّامہ عبدُالرّزّاق بھترالوى کے انتقال پر تعزیت

حضرت علّامہ عبدُالرّزّاق بھترالوى کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حافظ قاضی عبدُالماجد ، حافظ قاضی عبدُالباسط اور حافظ قاضی عبدُالوسیع کی خدمات میں :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے اطلاع ملى کہ آپ صاحبان کے والدِ محترم جامعُ المعقول و المنقول ، مفسّرُالقراٰن ، شىخُ الحدىث حضرت علّامہ مولانا عبدُالرّزّاق بھترالوى19شوّالُ المکرم1441 سِنِ ہجرى کو 74 سال کى عمر مىں اسلام آباد مىں انتقال فرما گئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں حضرت کے داماد علّامہ اسحاق ہزاروى اور تمام محبىن ، معتقدىن اور جملہ سوگواروں سے تعزىت اور صبر و ہمت سے کام لىنے کى تلقىن کرتا ہوں۔

یاربَّ المصطَفےٰ جَلَّ جَلَالُہٗ وَ   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ! حضرت علّامہ مولانا عبدُالرّزّاق بھترالوی کو غرىقِ رحمت فرما ، یااللہ! انہىں بے حساب مغفرت سے مشرف فرما ، جنّتُ الفردوس مىں اپنے حبىب   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کا پڑوس نصىب فرما ، یااللہ! ان کے دَرَجات کو بلند فرما ، دىنى خدمات کو  قبول فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کے مزار پر اَنوار و تجلىات کى برسات ہو ، یااللہ! ان کى قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، نورِ مصطفےٰ   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے صدقے تا حشر جگمگاتى رہے ، یااللہ! قبر کى وحشت ، تنگى ، گھبراہٹ دور فرما ، تاحدِ نظر قبر وسىع ہوجائے ، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! تمام سوگواروں کو صبرِ جمىل اور صبرِ جمىل پر اجرِ جزىل مرحمت فرما ، مولائے کریم! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما ، ىہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کو عنایت فرما ، بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِين   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   یہ سارا ثواب حضرت علّامہ مولانا عبدُالرّزّاق بھترالوی سمىت سارى اُمّت کو عنایت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

(دُعا کے بعد امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے حضرت کے ایصالِ ثواب کے لئے سننِ دارمی شریف سے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی : ) اللہ پاک کے آخرى نبى   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   سے بنى اسرائىل کے دو آدمىوں کے متعلق پوچھا گیا جن میں سے ایک عالِم تھا جو فرض نَماز پڑھ کر بیٹھ جاتا اور لوگوں کو علم سکھاتا جبکہ دوسرا شخص دن کو روزہ رکھتا اور رات بھر عبادت کرتا ان دونوں میں افضل کون ہے؟نبیِّ پاک   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   نے فرمایا : وہ عالم جو فرض پڑھ کر بیٹھ جاتا اور لوگوں کو علمِ دین سکھاتا اس کی فضیلت دن کو روزہ رکھنے اور رات بھر عبادت کرنے والے عابد یعنی عبادت گزار پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں ادنیٰ (یعنی کم مرتبہ شخص) پر ہے۔ (دارمی ، 1 / 109 ، حدیث : 340) مرقاۃ وغیرہ میں ہے : علم سے مراد علمِ دین سکھانا ہے ، چاہے تدریس (یعنی پڑھانے) کے ذریعے ہو یا کتابیں وغیرہ تحریر کرنے یا کسی اور ذریعے سے۔

(مرقاۃالمفاتیح ، 1 / 510 ، تحت الحدیث : 250 ، مراٰۃ المناجیح ، 1 / 216)

تعزیت و عیادت کے پیغام علما و مشائخ کے نام

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے بنگلہ دیش کے بُزرگ عالمِ دین ، حضرت علّامہ مولانا قاضی نورُالاسلام ہاشمی (چٹ گام ، بنگلہ دیش) کے انتقال([i]) پر حضرت کے جملہ سوگواروں سے * پیرِ طریقت ، حضرت پیر سیّد کبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مُجدّدی کے انتقال(2) پر حضرت کے شہزادگان صاحبزادہ سیّد احمد مصطفین حیدر شاہ ، صاحبزادہ سیّد احمد ثَقَلَین شاہ ، صاحبزادہ سیّد احمد سِبطَین شاہ اور حضرت کے بھائی جان حضرت پیر سیّد شبیر علی شاہ سمیت تمام مریدین ، محبین ، معتقدین اور جملہ سوگواروں سے * حضرت علّامہ احمد على فرىدى کے انتقال(3) پر محمد ظفر فریدی اور محمد نوید فریدی سے * حضرت مفتی شفقات احمد نقشبندی (خلیفۂ مجاز آستانۂ عالیہ حُضور شیخُ الحدیث علی پور چٹھہ) کے صاحبزادگان حافظ مظہر سعد سعیدی ، اظہر سعد سعیدی ، ظفر سعد سعیدی اور قمر سعد سعیدی کی امّی جان کے انتقال پر تمام سوگواروں سے * حضرت علّامہ مولانا عبدُالتّواب صدیقی اچھروی کے انتقال(4) پر حضرت کے شہزادگان حضرت مولانا ظلِ عمر صدیقی ، محمد ابوبکر صدیقی ، عثمان صدیقی ، حضرت مولانا علی صدیقی اور حضرت کے بھائی جان محمد ظفر صدیقی سے * پیرِ طریقت ، شیخُ الحدیث حضرت مفتی صوفی علی شیر سکندری قادری (مہتمم مدرسہ حزبُ الاسلام) کے انتقال(5) پر حضرت کے صاحبزادگان مولانا محمد رفیق سکندری قادری ، مولانا محمد شفیق سکندری قادری ، جناب محمد امین قادری اور جناب محمد خلیق قادری سے * پیرِ طریقت ، حضرت علّامہ مولانا مفتی عبدُالعلیم ہزاروی صدیقی (شیخُ الحدیث والتفسیردارُ العلوم غوثیہ ، کراچی) کے انتقال(6) پر حضرت کے تمام مریدین ، محبین اور معتقدین سے * استاذُالعلماء حضرت علّامہ مولانا خاور حسین نقشبندی کے انتقال(7) پر حضرت کے صاحبزادگان حافظ فُضیل ، جنید خان ، محمد ابراہیم خان ، حضرت کے بھائیوں قاری نصیر احمد چشتی ، قاری عامر خان ، عمران خان ، قاری غلام مصطفیٰ اویسی اور حافظ عثمان خان سے * حضرت مولانا حافظ محمد بن تاج کے انتقال(8) پر حضرت مولانا قاری تاج سے * حضرت علّامہ تنوىر احمد سىالوى ، قاری شفىع قادرى اور نعت خواں قارى عمر سىالوى کى امى جان کے انتقال پر ان حضرات سے * محمد امتیاز مدنی کی اِکلوتی دو سال کی مدنی منی اُمِّ حبیبہ کے انتقال پر جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا ، جبکہ مشہور نعت خواں الحاج محمد اویس رضا قادری کے لئے دعائے صحت و عافیت فرمائی اور ان کو صبر و ہمّت کی تلقین بھی کی۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ان کے علاوہ بھی کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر تعزیت ، دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کی ترکیب کی ، جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔



([i])تاریخِ وفات : 09شوّالُ المکرم1441ھ (2)تاریخِ وفات : 20شوّالُ المکرم 1441ھ (3)تاریخِ وفات : 06شوّالُ المکرم 1441ھ (4)تاریخِ وفات : 26 شوّالُ المکرم1441ھ (5)تاریخِ وفات : 18 شوّالُ المکرم 1441ھ (6)تاریخِ وفات : 24شوّالُ المکرم1441ھ (7)تاریخِ وفات : 21شوّالُ المکرم1441ھ (8)تاریخِ وفات : 06 شوّالُ المکرم 1441ھ


Share

Articles

Comments


Security Code