حضرت پیر سیّد محمد عبدالرشید شاہ صاحب کے انتقال پر تعزیت

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2023

حضرت پیر سیّد محمد عبدالرشید شاہ صاحب کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

جس مٹی سے پیدائش اُسی میں تدفین !

حضرت سیّدُنا ابوسعید خُدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضور نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مدىنۂ منورہ مىں اىک جگہ سے گزرے تو چند لوگوں کو قبر کھودتے دىکھا ، دریافت کرنے پرانہوں نے بتایا کہ اىک حبشى ىہاں آکر فوت ہوگىا ہے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا : اللہ پاک کے سوا کوئی معبود  ( یعنی عبادت کے لائق )  نہیں ، اس  ( حبشی )  کو اس کى اپنى زمىن  ( حبشہ )  سے نکال کر اس مٹی تک لایا گیا جس سے ىہ پىدا کیا گیا تھا۔ ( مجمع الزوائد ،  3 / 157 ، حدیث : 4226 )

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ ڈاکٹر سیّد احمد سعید شاہ صاحب بخاری ، قاری سیّد غلام مرتضیٰ شاہ صاحب بخاری قادری ، حافظ قاری سیّد غلام مجتبیٰ شاہ صاحب بخاری قادری اور سیّد حیدر علی شاہ صاحب بخاری کے ابو جان اور حضرت پیر سیّد شبیر حسین شاہ صاحب بخاری نقشبندی ، حضرت پیر سیّد الطاف حسین شاہ صاحب بخاری نقشبندی ، حضرت حافظ قاری پیر سیّد غلام احمد شاہ صاحب بخاری ، حضرت پیر سیّد محمد عبدالشکور شاہ صاحب بخاری قادری خِضری ، حضرت پیر سیّد منیر احمد شاہ صاحب بخاری نقشبندی اور حضرت حاجی پیر سیّد محمد نذر حسین شاہ صاحب بخاری نقشبندی کے برادرِ محترم حضرت پیر سیّد محمد عبدالرشید شاہ صاحب بخاری نقشبندی طویل علالت کے بعد 9جُمادَی الاُولیٰ 1444سِنِ ہجری مطابق 4 دسمبر 2022ء کو تقریباً63 سال کی عمر میں کشمیر میں وفات پاگئے۔  اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن !

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ط  وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! حضرت پیر سیّد محمد عبدالرشید شاہ صاحب بخاری نقشبندی کو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِین ! انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرما ، یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِین اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحدِ نظر وسیع ہوجائے ، یَاربَّ المصطفےٰ ! بطفیلِ نورِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان کی قبر تاحشر جگمگاتی رہے۔

روشن کر قبر بیکسوں کی                            اے شمعِ جمالِ مصطفائی

تاریکیِ گور سے بچانا                                                                                             اے شمعِ جمالِ مصطفائی

یَاغَفارَ الذُّنُوب اے گناہوں کی مغفرت فرمانے والے ! مرحوم کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر انہیں جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، یااللہ پاک ! تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، یَاذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرام اے عظمت و عزت والے ! میرے پاس جو کچھ ٹُوٹے پُھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما ، یہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما ، بوسیلۂ خَاتَم النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب مرحوم حضرت پیر سیّد محمد عبدالرشید شاہ صاحب بخاری نقشبندی سمیت ساری امّت کو عنایت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بےحساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت سیّد ایوب علی رضوی رحمۃُ اللہ علیہ کے پوتوں سیّد واصف علی شاہ صاحب رحمانی اور سیّد محمد علی شاہ صاحب سبحانی کے لئے دُعائے صحت فرمائی:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

مصیبت میں صبر کرنے کی فضیلت :

حضرت سیّدُنا اُبَی بن کَعب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بندۂ مؤمن کوجب کوئی مصیبت پہنچتی ہے اوروہ اُس پر صبر کرتا ہے تووہ اللہ پاک سے اس حال میں ملے گاکہ اُس پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔ ( الزھد لھناد ، 1 / 235 ، حدیث : 397 )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَط وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت سیّد ایوب علی رضوی   رحمۃُ اللہ علیہ کے پوتے سیّد واصف علی شاہ صاحب رَحمانی کو سانس کی تکلیف اور دیگر بیماریوں سے اور سیّد محمد علی شاہ صاحب سُبحانی کو دل کی بیماری سے شفائے کاملہ ، عاجلہ ، نافعہ عطا فرما ، یَاشَافِیَ الْاَمْراض اے بیماریوں سے شفا دینے والے ! ان کی بیماریاں دور کرکے انہیں صحتوں ، راحتوں ، عافیتوں ، عبادتوں ، ریاضتوں ، دینی خدمتوں اور سنّتوں بھری طویل زندگی عطا فرما ، یاربّ باری ! یہ بیماری ، یہ تکلیف ، یہ پریشانی ان کے لئے ترقیِ درجات کا باعث ، جنّتُ الفردوس میں بےحساب داخلے اور جنّتُ الفردوس میں تیرے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بننے کا ذریعہ بن جائے ، یَاکَشَّافَ الْکُرَب اے دُکھ درد اور پریشانی دور کرنے والے ! کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے ، یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِین اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے ! ان کی بیماریاں ، تکلیفیں دور کرکے انہیں بیمارِ مدینہ بنا دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَابَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ !  ( گھبرائیے نہیں ! یہ بیماری اِنْ شَآءَ اللہ الکریم گناہوں سے پاک کردے گی )

بےحساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

مختلف پیغاماتِ عطّاؔر

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دسمبر2022ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً3341پیغامات جاری فرمائے جن میں 549تعزیت کے ، 2504 عیادت کے جبکہ 288 دیگر پیغامات تھے۔


Share

Articles

Comments


Security Code