مفتی حبیب یار خان قادری کے انتقال پر تعزیت

مفتی حبیب یار خان قادری کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حضرت مولانا احمد یار خان ازہری (مدرس دارُ العلوم نوری اندور ہند) کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

صدام حسین عمادی (ذمّہ دار مجلسِ رابطہ بالعلماء ) نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد مَدَنی کے ذریعے اطلاع دی کہ آپ کے والدِ ماجد قاضیِ شرع مَدھیہ پردیش(Madhya Pradesh)، مفتیِ مالوہ (Malwa)، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، حضرت علّامہ مولانا مفتی حبیب یار خان قادری (ناظمِ اعلیٰ دارُالعلوم نوری اندور ہند) علیل رہنے کے بعد27شوّالُ المکرم 1440سنِ ہجری کو بعمر 65 سال اندور (ہند) میں انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں حُضورِ والا سے اور حضرت کے تمام معتقدین، محبین اور سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالُہ و صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم!حضرت علّامہ مولانا مفتی حبیب یار خان قادری کو غریقِ رحمت فرما، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! حضرت کی دینی خدمات قبول فرما، مولائے کریم!حضرت کے مزارِ فائضُ الانوار پر انوار و تجلیات کی بارشیں نازل فرما، یَااللّٰہ! حضرت کی قبر کو تاحدِ نظر وسیع کردے، مولائے کریم! نورِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے حضرت کی قبر جگمگ جگمگ کرتی رہے، یَااللّٰہ!حضرت کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما، مولائے کریم!حضرت کے تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِجمیل پر اجرِ جزیل مَرحَمت فرما، یَااللّٰہ! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اَجر عطا فرما اور یہ سارا اَجرو ثواب جنابِ رسالتِ مآب صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرما، یَااللّٰہ!یہ سارا اجر و ثواب حضرت علّامہ مولانا مفتی حبیب یار خان قادری سمیت ساری اُمّت کو عنایت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(دُعا کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے مزید ایصالِ ثواب کے لئے سُننِ ابنِ ماجہ کی ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی:) حضرت سیّدُنا براء بن عازِب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، ہم سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھے تو آپ صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم قبر کے کنارے بیٹھ گئے اور اس قدر روئے کہ مٹی بھیگ گئی، پھر فرمایا:”اے بھائیو!اس کیلئے تیاری کرو۔“(ابنِ ماجہ،ج4،ص466، حدیث:4195)

عالی جاہ!دعوتِ اسلامی آپ کی اپنی تحریک ہے، اس کے لئے ہمیشہ دُعا فرماتے رہئے اور اپنے چاہنے والوں کو ترغیب دِلاتے رہئے کہ اجتماعات میں شرکت کریں، قافلوں میں سفر کریں اور دعوتِ اسلامی کا خوب مدنی کام کرتے رہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ مسلکِ اعلیٰ حضرت کا بول بالا اور سنیت کی دُھوم دھام ہوگی، اللہ کریم!فیضانِ رضا سے ہم سب کو مالا مال فرمائے۔ حُضور!بے حساب دُعائے مغفرت کا ملتجی ہوں۔

علّامہ منیر احمد یوسفی صاحب کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے صاحبزادہ محمد بشیر احمد یوسفی اور صاحبزادہ مفتی محمد خلیل احمد یوسفی کی خدمات میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطّاری نے یہ افسوس ناک خبر دی کہ آپ صاحبان کے والدِ محترم پیرِ طریقت، حضرت علّامہ مولانا منیر احمد یوسفی صاحب کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد 15ذوالقعدۃ الحرام 1440ھ کو بعُمر 74سال لاہور میں انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم نے اور ہم نے مل کر شروع میں دعوتِ اسلامی کا کام کیا تھا، مَا شَآءَ اللّٰہ بڑا پیارا بیان فرماتے تھے، میں آپ تمام صاحبان سے اور مرحوم کے بھائیوں شبیر صاحب، ظہیر صاحب اور محمد اسلم صاحب سے نیز حضرت کے تمام محبین، معتقدین، مریدین سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالُہ و صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! پیرِ طریقت، حضرت علّامہ مولانا منیر احمد یوسفی صاحب کو غریقِ رحمت فرما، اے اللّٰہ !ان کی تمام خطائیں معاف کردے، مولائے کریم!ان کی دینی خدمات قبول فرما، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!ان کی قبر کو جنّت کا باغ بنا، ان کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارشیں فرما، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!ان کی قبر نورِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے جگمگاتی رہے، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! انہیں بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما، مولائے کریم!مرحوم کے تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِجمیل پر اجرِ جزیل مَرحَمت فرما، یَااللّٰہ! میرے پاس جو کچھ ٹُوٹے پُھوٹے اعمال ہیں ان کا اپنے کرم کے شایانِ شان اَجر عطا فرما، یہ سارا اَجرو ثواب جنابِ رسالتِ مآب صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما اور بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِین صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا اجر و ثواب حضرت مولانا منیر احمد یوسفی صاحب سمیت ساری اُمّت کو عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(دُعا کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے ایصالِ ثواب کے لئے عالمِ دین کی اہمیت پر مبنی ایک قول بیان فرمایا:) حجۃُ الاسلام امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ احیاءُ العلوم میں تحریر فرماتے ہیں: کسی دانا کا قول ہے:عالِم کی وفات پر پانی میں مچھلیاں اور ہوا میں پرندے روتے ہیں، عالِم کا چہرہ اوجھل ہوجاتا ہے لیکن اس کی یاد باقی رہتی ہے۔(احیاء العلوم،ج 1،ص24)

دعوتِ اسلامی آپ کی اپنی تحریک ہے، حضرت علّامہ منیر احمد یوسفی صاحب رحمۃ اللہ  علیہ کا بھی اس میں بڑا کام ہے، اس کے لئے ہمیشہ دُعا کرتے رہئے اور اپنے چاہنے والوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے رہئے، جب جب موقع ملے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات وغیرہ میں تشریف بھی لاتے رہئے، اللہ  پاک آپ سب کو خوش رکھے، حضرت کے خانوادے کو آباد رکھے، اگر حضرت کے بعد پیری مریدی کا سلسلہ ہو تو اللہ  کریم آپ کے آستانے کو خوب ترقی دے، برکتیں دے اور اس کے ذریعے ایک عالَم فیض یاب ہو اور خوب خوب خوب اسلام کی تبلیغ ہو، سنّتوں کی دُھوم مچے، اللہ  پاک سب کو خوش رکھے، سب کو آباد رکھے، بےحساب بخشے، مجھ گنہگاروں کے سردار کے لئے بھی بے حساب مغفرت کی دُعا فرماتے رہئے۔ کبھی موقع ملے تو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بھی حاضری کی کوئی صورت ہو، زہے نصیب والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے لئے رمضانُ المبارک میں اعتکاف کی ترکیب بنالیں اور قافلے میں سفر کرلیں۔ مَا شَآءَ اللہ !بشیر احمد یوسفی صاحب غالباً یہ حضرت کے بڑے صاحبزادے ہیں ان کا مجھے وڈیو پیغام بھی ملا، یہ بھی میں نے دیکھا سنا، اللہ  پاک آپ کو برکت دے۔

رُکنِ شوریٰ حاجی منصور کے تایا جان کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رُکنِ شوریٰ حاجی منصور عطّاری کے تایا جان معراج دین صاحب کے انتقال پر تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

تعزیت و عیادت کے پیغامات علما و مشائخ کے نام

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیّد مُراد شاہ صاحب کے صاحبزادوں سیّد محمد شاہ، سیّد نصیب شاہ، سیّد الطاف شاہ کی امّی جان اور مفتیِ کَچھ، حضرت الحاج مفتی سیّد احمد شاہ بخاری صاحب کی بہن عالمہ، فاضلہ، سیّدہ عائشہ بنتِ میاں صاحب کے انتقال پر جملہ سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا ٭شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آڈیو میسج کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃُ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطّاری مدنی کے بیمار والدین کے لئے جلد صحت یابی کی دُعا فرمائی اور ان کو صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دِلائی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


Share

Articles

Comments


Security Code