حضرت پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت ، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مبلّغِ اسلام ، شیخِ طریقت حضرت پیر سیّد عظمت علی شاہ بخاری المعروف چَن جی سرکار کے انتقال([1]) پر حضرت کے شہزادگان جناب صاحبزادہ سیّد حسنین علی شاہ ، صاحبزادہ سیّد سجاد حیدر علی شاہ ، حضرت کے بھائیوں سیّد عارف علی شاہ اور سیّد فیاضُ الحسن شاہ سمیت تمام مریدین ، محبین ، معتقدین سے اور٭حضرت مولانا منیر حسن مجتبیٰ قادری چشتی کے انتقال([2]) پر حضرت کے بھائیوں حضرت علّامہ پیر قاری ذوالفقار حسین صابر چشتی ، حضرت مولانا حافظ مجیب حسین ، جناب عتیق حسین اور حضرت کے شہزادوں حافظ احمد رضا ، حافظ حامد رضا ، مدثر حسین اور محسن حسین سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تعزیت و عیادت کے ایک پیغام میں ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا : فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  : بندہ جب تک اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا رہتا ہے اللہ پاک اس کی ضرورت پوری فرماتا رہتا ہے۔

(ترمذی ، 3 / 116 ، حدیث : 1431)

زہے نصیب! آقا کی دکھیاری اُمّت کی حاجت روائی کی جائے ، کورونا وائرس کے سبب اس وقت مسلمان تکلیف میں ہیں تو ان میں راشن کی تقسیم ہو بلکہ مالی مدد ہو تاکہ دوائیں وغیرہ بھی لے سکیں ، کئی بیچارے ڈیلی ویجز (Daily wages) پر گزارا کررہے ہوتے ہیں اور ان میں بعض کو واقعی ناقابلِ تصور تکلیفیں ہوں گی ، اللہ کریم آپ کو توفیق دے ، ایصالِ ثواب کے لئے ان کی مالی مدد کریں ، ایصالِ ثواب کی نیت سے ان میں کھانا بناکر تقسیم کریں ، اللہ آپ کا بیڑا پار کرے گا اور مرحوم کا بھی بیڑا پار ہوگا ، اِنْ شَآءَ اللہ۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے علاوہ بھی کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر تعزیت ، دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کیا ، جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔



(1)تاریخِ وفات : 30شعبانُ المعظم1441ھ بمطابق24اپریل2020ء

(2)تاریخِ وفات : 3رَمَضانُ المبارک1441ھ بمطابق27اپریل2020ء

 

 


Share

Articles

Comments


Security Code