فرسٹ ایڈ باکس گھر کی ضرورت

تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی دنیا میں ابتدائی طبی امداد (First Aid) کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حادثہ وقت اور جگہ دیکھ کر نہیں ہوتا کبھی بھی اور کہیں بھی ایسی صورت پیش آسکتی ہے جس کے لئے بنیادی طبی سامان کی ضرورت ہو۔ لہٰذا ایسے وقت میں جان بچانے یا تکلیف سے آرام پہچانے کے لئے فرسٹ ایڈ باکس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کھیل کود کے دوران بچے یا باورچی خانے میں کام کرتے وقت خواتین ایسی صورتِ حال سے دوچار ہوجاتی ہیں جس کے لئے ابتدائی طبی امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ گھر میں فرسٹ ایڈ باکس اور اسے استعمال کرنے کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل ہوں۔ اس کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ لینا بہت کارآمد ہوگا۔

فرسٹ ایڈ باکس کے حوالے سے اہم اور مفید نکات پیش ہیں :

* فرسٹ ایڈ باکس دو طرح سے تیار کیا جا سکتا ہے ، ایک تو عمومی حالات دیکھتے ہوئے کہ روز مرہ کی زندگی میں انسان کو جن بیماریوں یا حادثات سے واسطہ پیش آ سکتا ہے ، دوسرا اپنے گھریلو حالات مثلاً گھر کا فَرد کون کون سی بیماری میں مبتلا ہے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مزید یہ کہ کسی ڈاکٹر وغیرہ سے مشورہ بھی کر لیجئے تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔

* عموماً فرسٹ ایڈ باکس ان چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے : آلودگی سے پاک پٹیاں ، زخم کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے محلول / صابن اور چھوٹے اینٹی بائیوٹک تولیے یا وائپس۔

تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی دنیا میں ابتدائی طبی امداد (First Aid) کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حادثہ وقت اور جگہ دیکھ کر نہیں ہوتا کبھی بھی اور کہیں بھی ایسی صورت پیش آسکتی ہے جس کے لئے بنیادی طبی سامان کی ضرورت ہو۔ لہٰذا ایسے وقت میں جان بچانے یا تکلیف سے آرام پہنچانے کے لئےفرسٹ ایڈ باکس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کھیل کو کے دوران بچے یا باورچی کھانے میں جراثیم زدگی کی روک تھام کے لئے اینٹی بائیوٹک مرہم وغیرہ۔ دل کے امراض کی ابتدائی دوائیاں ، دَمہ کے لئے انہیلر ، قبض کشا ، پیٹ کی تیزابیت دور کرنے کی دوا ، پیچش روکنے کی دوا ، بخار کی ابتدائی دوا ، اینٹی الرجک ، کھانسی کا شربت ، روئی ، ٹارچ ، ٹیپ ، قینچی ، شوگر اور بلڈپریشر کی نگرانی کے آلات ، تھرمامیٹر وغیرہ۔

* تاریخِ تنسیخ (یعنیExpiry date) کے حساب سے ادویات (Medicines)کو بدلتے رہنا چاہئے ، لہٰذا ہر مہینے ایک بار باکس کو چیک کرلیں اور ضروری چیزوں کے رد و بدل کے ساتھ دوائیوں کی تاریخ بھی دیکھ لیں۔

* بہت بہتر ہے کہ اس کیلئے ایک جگہ مقرر ہونی چاہئے جہاں گھر کے ہر سمجھ دار شخص کی آسانی سے رسائی ممکن ہو۔

* “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے ابتدائی شماروں میں “ ابتدائی طبی امداد “ کے مضامین شائع کئے گئے ہیں ، ان کا مطالعہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا کہ اس میں آپ مختلف ہنگامی حالات  جیسا کہ کرنٹ ، آگ ، گرمی ، کتے کا کاٹنا ، چوٹ لگنا وغیرہ  کے بارے میں بہت سی تدابیر اور بنیادی معلومات جان سکیں گے۔ یہ شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ www.dawateislami.net

اللہ پاک ہم سب کو تمام تر ظاہری و باطنی بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*ہارٹ اسپیشلسٹ جنرل ہاسپٹل ، لاہور


Share

Articles

Comments


Security Code