ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی غذائیں

(1)دودھ اور دہی (Milk and Yoghurt)

دودھ اور دہی کیلشیم کی کمی کوپورا کرنے کے لئےنہایت بہترین ٹانک ہیں۔ ان میں موجود کیلشیم ہڈّیوں، جوڑوں اور پٹّھوں کو مضبوط کرتاہے۔

(2)پتّوں والی سبزیاں(Leafy vegetables)

کیلشیم اور وٹامن D کی کمی کودور کرنے کیلئے گوبھی، مشروم، ساگ، وغیرہ ہرے(سبز) پتّوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں کیونکہ ان میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈّیوں کو مضبوط بنانے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔

(3)پنیر(Cheese)

پنیر کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ ڈیڑھ اونس پنیر میں 30فیصد سے زائد کیلشیم موجود ہوتا ہے جو ایک دن کی کیلشیم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔لیکن اس کا مُعتدِل استعمال ہی صحت مند ہڈّیوں کی ضمانت بن سکتا ہے۔

(4)پالک(Spinach)

ہڈّیوں کو ضروری کیلشیم مہیا کرنے کےلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں۔ پالک میں نہ صرف 25فیصد کیلشیم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن A سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

مدنی پھول٭کولڈ ڈرنک،چائے اور کافی کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور سگریٹ نوشی وغیرہ بھی ہڈّیاں کمزور ہونے کا ایک سبب ہیں۔

(5)مچھلی(Fish)

مچھلی ہڈّیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین غذا ہے۔ اس میں وٹامن D اور کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ مچھلی میں اومیگا 3 بھی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code