سردیوں کی غذائیں

اللہ تعالیٰ کی لاتعداد نعمتوں میں سے خشک میوے (Dry Fruits) بھی ہیں جو اپنی گرم تاثیر کی وجہ سے زیادہ تر سردیوں کے موسم میں کھائے جاتے ہیں۔ موسمِ سرما کی سرد راتوں میں لحاف رضائی وغیرہ اوڑھے ہوئے ڈرائی فروٹ کھانے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے درج ذیل بعض چیزیں اگرچہ مہنگی ملتی ہیں لیکن فوائد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ان نعمتوں کو کچھ نہ کچھ ضرور کھائیے اور ان کے فوائد حاصل کیجئے:

بادام (Almond)

(1)کڑوے اور ایرانی بادام کینسر کےلئے مفید ہیں (2)بادام آنکھوں کی بینائی اور قوتِ حافظہ کے لئے مفید ہے (3)بادام کھانے سےتیزابیت اور سر کی خشکی دورہوتی ہے۔(بیٹا ہوتو ایسا،ص33تا35،ماخوذاً)

پستہ(Pistachio)

(1)پستہ د ل و دماغ کو قوّت دیتا، بدن کو موٹا کرتا، گردے کی کمزوری دور کرتا اور حافظہ کو مضبوط کرتا ہے (2)پستہ کھانا کھانسی کے لئے مفید ہے۔(کتاب المفردات ،ص156،بیٹا ہوتو ایسا، ص36)

مونگ پھلی

مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

مونگ پھلی دبلے پتلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے۔

احتیاط:حاملہ خواتین اور خارش کے مریض مونگ پھلی استعمال نہ کریں ۔

اخروٹ(Walnut)

(1)اَخروٹ کا بُھنا ہوا مغز سرد کھانسی کے لئے مفید ہے (2) اخروٹ کو چبا کر داد (یعنی جسم پر جو چھوٹے دانے ظاہر ہو تے ہیں ان) پر لگایا جائے تو داد کا نشان مٹ جاتا ہے۔(کتاب المفردات، ص68)

چلغوزے (Pine Nuts)

(1)چلغوزہ بلغم دُور کرتا اور بھوک بڑھاتا ہے (2)چِھلے ہوئے چلغوزے کا شیْرہ بنا کر تھوڑا سا شہد شامل کرکے چاٹنا بلغمی کھانسی کے لئے مفید ہے۔(کتاب المفردات ص211)

اِنجیر (Fig)

(1)انجیر جوڑوں کے دَرد ، بواسیر، کھانسی اور دَمے کیلئے مفید ہے (2)انجیر چہرے کا رنگ نکھارتا اور پیاس بجھاتا ہے۔ (گھریلو علاج ص111،112ماخوذاً)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی             


Share

Articles

Comments


Security Code