سونف کے فوائد اور گھریلو علاج

اللہ پاک کی عطا کردہ بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت سونف(Fennel) بھی ہے۔ اس کامزاج تَر،گرم جبکہ ذائقہ شیریں ہوتاہے۔ کھانے کو مزید خوش ذائقہ کرنے کے لئے بھی سونف کو استعمال کیا جاتا ہے۔ چند فوائد ملاحظہ کیجئے:

سونف کے 9 فوائد(1)

سونف پیٹ کے درد اور قولنج(پسلی کےنیچےہونےوالےدرد)کےلئےمفیدہے۔(2)سینہ،جگر،گردہ اور تلی کے لئے مفید ہے۔ (3)دماغ کی کمزوری اور ہاضمہ کی خرابی دور کرنے کیلئے بہترین دواہے۔ (4)سونف معدہ اور بینائی کو طاقت دیتی ہے۔[1] (5) خشک کھانسی کے لئے مفید ہے[2] (6)سونف چباتے رہنےسے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہوجاتی ہے۔(7) پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔[3] (8) ماں کو دودھ کم آتا ہو توسونف کا پاؤڈر گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کرنےسےفائدہ ہوگا۔[4] (9) دودھ پیتے بچوں کے پیٹ درد اور گیس وغیرہ کے لئے ایک چمچ سونف ایک گلاس دودھ میں پکا کر تھوڑا تھوڑا پلانا مفید ہے۔سونف کے ذریعے گھریلو علاج (1) 6 گرام سونف آدھا کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر جوش دیجئے جب 125گرام پانی رہ جائے تو اس میں 250گرام گائے کادودھ،12 گرام گائے کا گھی اور حسبِ ضرورت چینی ملا کر استِعمال کیجئے اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ نیند آنے لگے گی۔[5] (2)دو تولہ سونف پانچ تولہ گُل قند پانی میں رگڑکر گرمیوں کے موسم میں دن میں تین سے چار بار پیچش کے مریض کو پلائیں اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ آرام ہوگا۔ (3)اگر گرمی یا خشکی کے باعث حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے عرق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مغز اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح و شام پینےسے اِن شآءَاللہ عَزَّوَجَلّ فائدہ ہوجائے گا۔[6] (4)سونف اوردھنیا دونوں 250 گرام باریک پیس کر آدھا کلو چینی لیکر750 گرام اصلی گھی میں مکس کر کےمحفوظ کر لیجئے۔ روزانہ صبح و شام25 ،25 گرام کھا لیجئے اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ خون کی خرابی، خارش، جِریان اور نظر کی کمزوری کیلئے مفیدپائیں گے۔[7] (5)خشک سونف اور خشک آملہ ہم وزن باریک پیس کر چھان کر اس پر 313 بار دُرودِ پاک پڑھ لیجئے اور اندازاً 6 گرام تا حُصولِ شِفا روزانہ صبح و شام تازہ پانی سے استِعمال کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ اسے شوگر کم کرنے کا بہترین عِلاج پائیں گے۔ [8] (6)سونف، مِصری اور ایرانی بادام ہم وزن باریک پیس کر مکس کرکے محفوظ کرلیجئےاوربغیر پانی کےروزانہ نَہار مُنہ ایک چائے کے چمچ کی مقدار کھالیجئے اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ بینائی کو فائدہ ہوگا۔[9] تجربہ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیۃ فرماتے ہیں: ایک مدنی منّی کی آنکھوں میں پانی آتا تھا میں نے (سونف ، مصری اور ایرانی بادام سے تیار کردہ) لذیذ چورن پیش کیا، ایک آدھ بار کھانے ہی سےاُس کی بیماری جاتی رہی اور ڈاکٹر کے پاس جانے کی نَوبت ہی نہ آئی۔[10]

نوٹ:تمام علاج اپنے طبیب کے مشورے سے ہی کیجئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭ماہنامہ فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی



[1] رسائل طب ،ج2،ص233ماخوذاً

[2] ایضاً،ج 2،ص231ماخوذاً

[3] ایضاً،ج 2،ص233 مفہوماً

[4] ایضاً،ج2،ص231ماخوذاً

[5] گھریلوعلاج، ص31ماخوذاً

[6] ایضاً، ص101

[7] ایضاً، ص40ماخوذاً

[8] ایضاًص65 ملتقطاً

[9] ایضاً، ص33 ماخوذاً

[10] ایضاً، ص33ماخوذاً۔


Share

سونف کے فوائد اور گھریلو علاج

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مفتی محمد صلاح الدین رضوی صاحب( استاذ دار العلوم عمادیہ، پٹنہ سٹی،ہند)” ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زیارت و مطالعہ کا پہلی بار موقع میسر آیا۔ اس کے تمام مشمو لات(Contents) نہایت عمدہ ہیں۔ ہر مضمون میں اپنے عنوان کے تحت معلوماتی و سیر حاصل گفتگو نہایت سہل انداز میں پیش کی گئی ہے۔ دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ اسے ترقیات کے اُفق پر ہمیشہ چمکائے رکھے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(2)مولانامحمد مظہر قادری (ناظم جامعہ غوثیہ ،چمن عطار چنیوٹ، پنجاب) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت ملی ،جس کے بعد میری نیت بنی ہے کہ اب اسے حاصل کرتا رہوں گا۔ کیونکہ اس میں دینی اور دنیوی امور کے حوالے سے بہترین معلومات نئے انداز میں معتمد مواد کے ساتھ دی گئی ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اسلامی بھائیوں کے تأثرات(اقتِباسات)

(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تمام سلسلے خوب تَر ہیں، ”روشن ستارے“ مجھے بہت پسند ہے اور ”اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے“کی تو کیا ہی بات ہے۔ (اشفاق عطاری، گلزار طیبہ، سرگودھا)

(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس میں بہت پیارے مضامین ہوتے ہیں،اس سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ (فیضان عطاری، منگووال، گجرات پاکستان)

مَدَنی مُنّو ں کے تأثرات (اقتباسات)

(5)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ جب سے آیا ہے میں اسے پابندی سے پڑھتا ہوں۔ اس کے مضامین بہت اچھے لگتے ہیں۔ (محمد علی ، مرکزالاولیاء لاہور) (6) مجھے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے۔اسں کے سلسلے ”روشن مستقبل“ سے کافی نئی معلومات ملتی ہیں۔ (صادق عطاری، مرکزالاولیاء لاہور)

اسلامی بہنوں کے تأثرات (اقتِباسات)

(7)مجھے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے، خصوصاً اس کا موضو ع ” امیر اہلِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالِیَہ کے مکتوبات“ اور ”امیر اہلِ سنت کے صَوتی پیغامات“ تو بہت ہی اچھے لگتے ہیں۔ اللہ پاک اس میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔(بنت سید ذوالفقار علی، کھدر والا، چک209) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا مہکتا ہوا گلشن ہے، اس کے مطالعہ سے کئی دینی مسائل کا حل حاصل ہوجاتا ہے۔(بنتِ اصغرعلی،سردارآباد فیصل آباد)


Share

Articles

Comments


Security Code