آڑو اور کریلا

موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اِس موسم کے  پھلوں میں سے ایک آڑو بھی ہے،آڑو غذائیت سے بھر پور لذیذ،مفیداور میٹھا پھل ہے،اسےصحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ حاصل ہے،آڑو کو میٹھا(Sweet Dish) بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے،آڑو کے چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:

٭آڑو میں وٹامن اے،سی،اِی(A,C,E)،فولاداورکیلشیم کا خزانہ پایا جاتا ہے٭بینائی تیز کرتا ہے٭آڑو کے غذائی اَجزا دردناک اَلسَر کو بڑھنے سے روکتے ہیں٭اسکے ریشے  اور اِس میں موجود بکثرت فائبر(Fibre)سَرطان (Cancer)جیسے مُہلک مَرض سے بچاتے ہیں٭آڑو چربی اور موٹاپے کو کم کرتا ہے٭آڑو قبض ختم کرنے، کمزورنظامِ ہضم درست کرنے اور اُکھڑی سانسوں کو ترتیب میں لانے کافائدہ دیتا ہے ٭کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دِہ ہے ٭آڑو جِلد کی کئی خرابیوں کو دُور کرنے میں بھی مفید ہے ٭گُردوں کی صفائی کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ٭آڑو ذیابیطس (شوگر)کے مرض میں بھی مفید ہے ٭معدے کی تیزابیّت کو دور کرتا ہے ٭نیا خون پیدا کرتا ہے،جسم میں خون کی کمی ہو تو نہار منہ(خالی پیٹ) خوب پکا ہواایک آڑوکھائیں اور اُس کے تھوڑی دیر بعد ایک گلاس پانی پی لیں٭آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔(انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)

نوٹ: تمام دوائیں اپنے طبیب(ڈاکٹر)کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

کریلا(Bitter Gourd) اور اُس کے فوائد

کریلاایک مفید سبزی ہے،عموماً گرم علاقوں میں پیدا ہوتی ہے، کدوشریف کی طرح اِس کی بیل ہوتی ہے، مزاج گرم و خشک ہے، اِسے قیمہ کریلے، بھرے ہوئے کریلے، دال کریلے، کریلے گوشت کے طور پر پکایا جاتا ہے، بعض لوگ اِس کا اچار بھی بناتے ہیں اور اس کا سالن بھی بنایا جاتا ہے ، کریلے کی کڑواہٹ اِس کی خصوصیت ہے، اِسے نمک وغیرہ لگا کر بالکل ختم کردینا طبی لحاظ سے غیرمفید بلکہ کریلے بدمزہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ کریلے کے چندطِبِّی فوائدملاحظہ کیجئے:

٭کریلوں میں کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن بی سی (Vitamin B,C)کے ساتھ فولاد کی وافر مِقدار پائی جاتی ہے٭کریلاسب سے زیادہ ذیابیطس (شوگر )کے مرض میں مفید ہے، شوگر کے مریض اسے دھوکربغیر چھیلے، یا قیمے کے ساتھ، یا تَوے پر سینک کریا خشک کرکے اِن کا سفوف (پاؤڈر) روزانہ دو گرام کھائیں٭کریلا موٹاپا کم کرتا ہے٭کریلے کی کڑواہٹ کے سبب اِس میں ایسے خواص ہیں جو خون کو صاف کرتے ہیں ٭پھوڑے، پھنسی، خارش یا جِلدی اَمراض میں کریلا پکا کر یا کچا کھانا بہت مفید ہے٭کریلا مِعدے کو مضبوط کرتا، کھانا ہضم کرتااور بھوک لگاتاہے ٭اَعصابی توانائی کیلئے کریلا ایک عمدہ ٹانک (نسخہ) ہے ٭پیٹ کے کیڑے مارنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ٭کریلے کا استعمال گردے ومثانے کی پتھری خارج کرنے، یرقان،جریان، لقوہ، فالج، قبض، جوڑوں کے درد،بلغمی اَمراض، ہیضہ اور بواسیر میں بھی مفید ہے۔(ماخوذازپھلوں، پھولوں اور سبزیوں سے علاج، ص351)


Share

Articles

Comments


Security Code