اعتکاف کی ترغیب/ اِصلاح و دلجوئی کا نرالا انداز

اعتکاف کی ترغیب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوِی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے جُملہ اراکینِ شُوریٰ،کابینات اور ڈویژن سطح کے ذمّے داران کی خدمت میں ماہِ رَمَضان المبارَک کی محبّت سے لبریز سلام۔

اللہ تعالٰی آپ کے مَدَنی کاموں میں مدینے کے 12 چاند لگائے اور آپ سبھی کو اور بَطُفیلِ شُما (یعنی آپ سب کے طُفیل) مجھ گنہگار کو بھی بے حساب بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہ واٰلِہٖ وسلَّم

الحمدُللہ رَمَضان شریف میں دنیا کے اندر ہزارہا اسلامی بھائی اِعتِکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، ان کی دُرُست تربیت کے فُقدان (یعنی کمی) پر دل مُشَوَّش (پُر تشویش) ہے،  اس کی ایک بڑی وجہ آپ حضرات کی بھاری تعداد کا اعتِکاف میں بیٹھنےکے بجائے مسجد مسجد گھوم کر، مُعتکفین کو اپنی زیارت سے مُشرَّف فرماکر دل کو منا لینا ہے، ہاتھ جوڑ کر مَدَنی التجا ہے کہ آپ سبھی ممکنہ صورت میں پورا ماہِ رمضان یا سخت مجبوری کی صورت میں 10 دن(آخری عشرے) کا اعتکاف اپنے اپنے مَدَنی مراکز میں فرمائیے اور سارا سال، فَعّال و باصلاحیَّت مبلِّغین کو اعتکاف کی نیّتیں کرواتے رہئے۔ مذکورہ سبھی ذمّے داران اپنے ”مخصوص دوستوں“ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے اعتِکاف کے حلقوں کے ساتھ رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ دعوتِ اسلامی کے12مدنی کاموں کو مدینے کے 12 چاند لگ جائیں گے ۔

وَالسَّلَامُ مَعَ الْاِکْرَام

a-aa

 

آگیا رَمَضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو

فیض لے لو جلد کہ دن تیس کا مِہمان ہے

(وسائلِ بخشش مُرَمَّم، ص 705، مکتبۃ المدینہ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِصلاح و دلجوئی کا نرالا انداز

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!

آج صبحِ صادِق کے بعد آپ نے (حَلال کے بجائے)  ”حِلال“ اور (ذَبْح کی جگہ) ”ذِبْح“ کہا، اِس پر میں نے کچھ وضاحت کی، اگرچہ لُغَۃً آپ کی (واقعی)  غَلَطیاں تھیں مگر مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ آپ ”مَدَنی“ اور”استاذ“ بھی ہیں۔ میں نے آپ کو سمجھایا، مگر اب دل میں بے قراری سی ہے کہ کہیں آپ کا دل نہ دُکھ گیا ہو! میں نے مُعافی کے حصول کی خاطر عریضہ حاضر کیا ہے، آپ کا نام بھی معلوم نہیں، براہِ کرم! مجھے مُعافی کی خیرات سے نواز دیجئے اور اِس کی اطّلاع بھی فرما دیجئے تاکہ سکون مل سکے۔ اللہتَعالٰی  مجھے اور آپ کو بے حساب بخشے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ وَاٰلہٖ وسلّم  

آپ کی دلجوئی کے لئے مدینے کا عطر اور 100روپے کا نوٹ حاضِر کیا ہے۔

؏ آہ! تڑپا کے رَمَضاں چلا ہے۔

a-aa

Share

Articles

Comments


Security Code