مدرسۃ المدینہ مُنڈیر (گجرات)

مدرسۃُ المدینہ مُنڈیر (گجرات )

ماہنامہ ربیع الآخر 1442ھ

قراٰنِ كريم  وہ عظيم  کتا ب ہے جو رہتی دنیا تک  مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اس کی تعلیم عام کرنے کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   “ دعوتِ اسلامی “ بھی اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کے شہر گجرات کے علاقے “ کھاریاں “ میں واقع “ مدرسۃُ المدینہ منڈیر “ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ منڈیر (گجرات ) “ کی تعمیر کا آغاز 2010 میں ہوا اور اللہ پاک کے فضل سے اسی سال تعلیمِ قراٰن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی2جبکہ حفظ کی5کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2020ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش46 طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکے ہیں جبکہ126بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فارغ ہونے والے تقریبا ً 8 طلبہ نے درسِ نظامی میں داخلہ لیا۔ اللہ پاک “ مدرسۃُ المدینہ منڈیر (گجرات ) “ سمیت دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code