مَدَنی ستارے

ماہنامہ جون 2021

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پر بھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہل(پنجاب پاکستان) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے 14 سالہ مدثر کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 8ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی۔ نمازِ پنجگانہ ، تہجد اور اشراق و چاشت کے ساتھ ساتھ تقریبا ً 6ماہ سے گھر میں درس دے کر علمِ دین کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ مزید علمِ دین سے روشناس ہونے کے لئے امیرِ اہلِ سنّت اور  المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کی 60 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ 4ماہ سے مدنی مذاکرے سننے کا معمو ل بھی ہے اور مستقبل میں مفتی بننے کی عظیم سوچ رکھتے ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code