مدنی ستارے

مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ منڈیر (گجرات ) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے14 سالہ ارمان امجد بن امجد علی کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!30 دنوں میں ناظرہ مکمل کیا اور 8 ماہ میں قراٰنِ کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ حفظ کی دہرائی کے ساتھ ساتھ 7ماہ سے نمازِ پنجگانہ اور تہجد کے پابند ہیں۔ علمِ دین حاصل کرنے کے لئے 43 کے قریب کُتب و رَسائل کا مطالعہ کیا ،  44احادیث و دعائیں یاد کیں ، علم کی پیاس بجھانے کے لئے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ کے بعد تَخَصُّص فِی الْفِقہ (مفتی کورس) کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : مَا شَآءَ اللّٰہ! دورانِ تعلیم ان کی کوئی غیر حاضری نہیں ، سنجیدہ ، اساتذہ کا ادب کرنے والے اور اچھے اخلاق و کردار کے مالک ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code