مدنی ستارے

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ،   ”  مدرسۃُ المدینہ گلشنِ راوی (لاہور) “   میں بھی کئی ہونہار مدنی ستارے جگمگاتے ہیں ،  جن میں سے محمد آصف صابر  کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ،  ملاحظہ فرمائیے :  

اَلحمدُ لِلّٰہ !  انہوں نے 7 ماہ تین دن  میں حفظِ  قراٰن مکمل کیا۔ ان کے استاذِ محترم (مولانا قاری محمد اسلم عطاری صاحب)ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں :  محمد آصف صابر عطّاری  ذہین ، انتہائی نفاست پسند  ، کم گو  ،  باوقار اور  وقت کی پابندی کرنے والا طالب علم ہے ۔ حفظِ قراٰن مکمل کرنے کے بعد تراویح میں بھی قراٰنِ کریم سنا چکے ہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code