مدنی ستارے

ماہنامہ اپریل 2022

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے ، اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں۔ “ مدرسۃُ المدینہ  فیضانِ مُرشد “  میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے  13 سالہ شمائم بن یوسف احمد   کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 13 ماہ کے مختصر عرصےمیں حفظ ِ قراٰن کی سعادت پائی ، 1سال سے فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ تہجد ، اشراق چاشت  کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں ، 25 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر لیا ہے ، ایک سال سے گھر میں درس بھی دے رہے ہیں اور درس ِ نظامی (عالم کورس )کرنے کے خواہش مند بھی ہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code