مدرسۃ المدینہ

ماہنامہ اپریل 2022

مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مرشد ( مہاجر کیمپ کراچی)

آج ہم جس مدرسۃ المدینہ کا تعارف کروانے جا رہے ہیں وہ ہے مدرسۃ المدینہ فیضانِ مرشد ، جو کہ  مہاجر  کیمپ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے 7  نمبر کراچی میں واقع ہے ۔ اس مدرسۃ المدینہ کی تعمیر کا آغاز 1992 ءمیں ہوا ، اسی سال تعلیم کا آغاز بھی ہو گیا ، اس عظیم درسگاہ کا سنگِ  بنیاد سلیم قادری شہید  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے جبکہ افتتاح امیر ِاہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا ۔

اس مدرسۃُالمدینہ میں حفظ و ناظرہ کی کل اور جز وقتی 7 کلاسز ہیں جن میں موجودہ طلبہ(فروری 2022ء) کی تعداد 175 ہے ،  اب تک ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 5070 ہے جبکہ 550 طلبہ حفظ مکمل کر چکے ہیں ۔ یہاں سے قراٰن پڑھنے  والوں میں سے   180 طلبہ نے درسِ نظامی ( عالم کورس ) میں داخلہ لیا ۔ اور 40 طلبہ کورس مکمل کرنے میں کامیاب بھی ہوچکے ہیں ۔ اللہ پاک  دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول مدرسۃ المدینہ فیضان مرشد  مہاجر کیمپ  کو ترقی و عروج عطا فرمائے ۔                        اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code