سب سے پہلے کس کے بال سفید ہوئے؟/ ایصالِ ثواب کیلئے رقم دینا کیسا؟/ پیدا ہونے کے فوراً بعد مرنے والے بچے کا مسئلہ

اے سی کے سامنے سانس لینا کیسا؟

سوال:کیا اے سی (A.C) کے آگے سانس لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:نہیں ٹوٹتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

تراویح ضرور پڑھئے

سوال:اگر کوئی شخص تراویح نہ پڑھے اور روزہ رکھ لے تو کیا اُس کا روزہ ہوجائے گا؟

جواب:روزے کا فرض ادا ہوجائے گا، البتّہ تراویح سنّتِ مؤکّدہ ہے اسے ضَرور پڑھنا چاہئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

سب سے پہلے کس کے بال سفید ہوئے؟

سوال:سب سے پہلے کس کے بال سفید ہوئے؟

جواب:حضرت (سیّدنا) ابراہیم علیہ السَّلام کے۔(مراٰۃ المناجیح،ج 6ص168)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

ایصالِ ثواب کیلئے رقم دینا کیسا؟

سوال:کیا ایصالِ ثواب کیلئے کسی غریب کو پیسے دے سکتے ہیں؟

جواب:جی ہاں! دے سکتے ہیں بلکہ غریب کو بلا مصلحت کوئی چیز دینے کے بجائے پیسے دینا زیادہ مناسب ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پیسے خرچ کرسکے جیسے کسی کا بچہ بیمار ہے تو وہ ان سے دوا لے سکے۔ پیسے دیتے وقت ایصالِ ثواب کا بولنا بھی ضروری نہیں ہے کہ یہ فلاں کے ایصالِ ثواب کیلئے دے رہا ہوں۔ ایصالِ ثواب کیلئے کھانا بھی کھلانا چاہئے کہ بھوکے مسلمان کو کھانا کھلانا مغفرت واجب کرنے والے کاموں میں سے ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

حالتِ احرام میں دانت ٹوٹنا

سوال:اگر کوئی عمرہ کرنے جائے اور حالتِ احرام میں اُس کا دانت ٹوٹ جائے تو کیا اُس پر دَم واجب ہوگا؟

جواب:نہیں، دَم واجب نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

مکروہ اوقات میں نماز حرام ہونے کی حکمت

سوال: مکروہ اوقات میں نماز کیوں حرام ہے؟ اس کی حکمت بتا دیجئے۔

جواب:اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزت فرماتے ہیں:شرع مُطہّر نے دن میں تین وقت نَماز حرام فرمائی کہ شوقِ مشتاقان تازہ ہوتا رہے۔(فتاویٰ رضویہ،ج24ص124ملتقطاً) یعنی جن لوگوں کو نَماز پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے انہیں ان تین اوقات میں نَماز پڑھنے سے روکا گیا ہے تاکہ ان کا شوق مزید بڑھے کیونکہ انسان کو جس کام سے روکا جائے وہ اس کام کو کرنے کا زیادہ حریص ہوتا ہے۔ اللہپاک ہمیں بھی مشتاقانِ نماز بنا دے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

پیدا ہونے کے فوراً بعد مرنے والے بچے کا مسئلہ

سوال:اگر کسی بچّے کا وِلادت کے چند منٹ بعد انتقال ہوجائے تو کیا اسے غسل و کفن دیا جائے گا؟ نیز اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟

جواب:اسے غسل و کفن بھی دیا جائے گا اور اس کی نمازِ جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔(میت کے غسل و کفن، دفن اور نمازِ جنازہ وغیرہ کے مسائل جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نماز کے احکام“اور ”تجہیز و تکفین“ پڑھئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

نابینا یا پاؤں سے معذور کی امامت

سوال:اگر کوئی شخص پاؤں یا آنکھوں سے معذور ہو تو وہ امامت کروا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:کروا سکتا ہے جبکہ کوئی اور شَرْعی رکاوٹ نہ ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

گھر میں لیموں رکھنے کا فائدہ

سوال:بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ گھر میں لیموں رکھنا چاہئے کیونکہ گھر میں لیموں رکھنے سے جنّات نہیں آتے کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:جی ہاں! ایسا ممکن ہے۔ حکایت:قاضی علی بن حسن خلعی کی”سوا نِحِ حیات“ میں ہے کہ جِنّات ان کے پاس آتے رہتے تھے۔ ایک مرتبہ عرصہ دراز تک نہیں آئے تو قاضی صاحِب نے ان سے اس کی وجہ پوچھی توجِنّوں نے بتایا کہ آپ کے گھر میں لیموں تھا اور ہم ایسے گھر میں نہیں آتے جس میں لیموں ہوتا ہے۔(لقط المرجان فی احکام الجان،ص103)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

روزہ رکھ کر گالیاں دینے کا مسئلہ

سوال:اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر گالیاں بکے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب:ایسی صورت میں روزہ ٹوٹتا نہیں بلکہ مکروہ ہوجاتا ہے اور روزے کی نورانیت چلی جاتی ہے۔ یاد رکھئے! کسی مسلمان کو گالی دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ یعنی مسلمان كو گالی دینا فسق (گناہ) ہے۔(بخاری،ج4ص111، حدیث:6044)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

سونے، چاندی کے چشمے کے فریم

سوال:کیا مَرد و عورت سونے، چاندی کے چشمے کے فریم استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب:سونے، چاندی کے چشمے کے فریم کا استعمال مَرد و عورت دونوں کے لئے ناجائز و ممنوع ہے۔(سونے، چاندی کی چیزیں استعمال کرنے کے مسائل جاننے کے لئے بہارِ شریعت، جلد3، حصّہ 16، ص 395 تا 398 پڑھئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

دعائے عطار

یا ربَّ المصطَفٰے ! جو بھی اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شریعت کے مطابق غسلِ میِّت میں حصّہ لیں ان کودونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالا مال کر، انہیں مَدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ شہادت عنایت فرما۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Share

Articles

Comments

Security Code