فیضانِ ریاض الصالحین

 حضرت سیّدنا امام مُحْیُ الدِّین یَحیٰی بن شَرَف نَوَوِی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  کی ایک مشہور و معروف کتاب”ریاضُ الصالحین“ ہے۔ ظاہر  ی  وباطنی اعمال   کی اصلاح  کے لئے یہ  کتاب مشعلِ راہ کی حیثیت  رکھتی ہے۔  اس مُبارَک کتاب میں  تقریباً 400 اصلاحی موضوعات  سے متعلّق  سینکڑوں آیاتِ  مُقدَّسہ اور 1896 احادیث ِمُبارکہ  کو نہایت اَحسن انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ  کتاب 372 ابواب پرمشتمل  ہے۔اس کتاب کی اہمیت کے پیشِ نظر”دعوتِ اسلامی“کی مجلس ”المدینۃ العلمیۃ“  کا شعبہ ”فیضانِ حدیث “ اس کے اردو  ترجمہ و شرح   پر کام  کررہا ہے، جس کا نام ”فیضانِ ریاضُ الصالحین“ رکھا گیا ہے، یہ کام 8 یا 9 جلدوں پر مشتمل ہوگا۔ اب تک اس کی3 جلدیں زیورِ طباعت سے آراستہ ہوکر منظرِ عام پر آچکی ہیں، مزید پر کام جاری ہے۔پہلی جلداس میں 6 ابواب ہیں جو 73 احادیثِ مبارکہ پر مشتمل ہیں۔ ان  میں اخلاص، توبہ، صَبْر، صِدْق، مراقبہ اور تقویٰ و پرہیز گاری  کا بیان ہے۔کُل صفحات 656 ہیں۔دوسری جلد اس جلد میں 14 ابواب ہیں جو 103 احادیثِ مبارکہ  پر مشتمل ہیں۔ ان میں یقین و توکُّل، استقامت، غورو فکر، نیکیوں کی ترغیب، مُجاہدہ،عبادت میں میانہ رَوی، استِقامت، سنتیں اور آداب، اطاعتِ خداوندی، بدعت کی ممانعت، بھلائی پر راہنمائی وغیرہ کابیان ہے۔کل صفحات688 ہیں۔ تیسری جلد اس جلد میں 20 ابواب ہیں جو 159 احادیث پر مشتمل ہیں۔اس میں نیکیوں میں باہمی تعاون،خیر خواہی، نیکی  کی دعوت ، امانت ، ظلم کی مذمت،عیب پوشی ،حاجت روائی ،صلح کروانے، کمزور مسلمانوں کی فضیلت،یتیموں سے حسنِ سلوک، بیویوں سے بھلائی،شوہر کے حقوق، اہل و عیال پر خرچ، پڑوسی کے حقوق اوروالدین کے ساتھ صلۂ رحمی وغیرہ کا بیان ہے۔ اس جلد کے کل صفحات743 ہیں۔ فیضانِ ریاضُ الصالحین کی  چند خصوصیات ”فیضانِ ریاضُ الصالحین“ کے ہر باب  کے شُروع میں باب کا مختصر تعارف بیان کیا گیا ہے۔موضوع کی مناسبت سےآیات واحادیث پر سُرخیاں Headings)) لگائی گئی ہیں۔آیات  واحادیث  کی مکمل  تخریج کی گئی ہے۔آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ کنزُالایمان سے لیا گیا ہے۔مستند عربی و اردو تفاسیر و شروحات کی روشنی میں آیات واحادیث کی تفسیر و شرح  بیان کی گئی ہے ۔حسب ِموقع حکایات وواقعات بھی بیان  کئے گئے ہیں۔ احادیث اور ان کی شرح سے ملنے والے  علم  و حکمت کے مدنی پھولوں کو بصورتِ مدنی گلدستہ ہر باب میں بیان کیا گیا ہے۔فیضانِ ریاضُ الصالحین“ کو مفتیانِ کرام، علمائے  عِظام، مبلغّین اور عوام نے خوب سراہا ہے۔اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے چھاپا ہے، نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…شعبہ فیضان حدیث،المدینۃالعلمیہ ،باب المدینہ کراچی                         


Share

Articles

Comments


Security Code