ویجیٹیبل پیٹیز

درکار اشیاء  :

 گاجر ایک عدد ، شملہ مرچ  ایک عدد ، آلو ایک عدد(درمیانے سائز کا) ، مٹرایک کپ ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ، چکن پاؤڈرایک کھانے کا چمچ ، میدہ ایک چائے کا چمچ ، پف پیسٹری(Puff Pastry) آدھا کلو ، دودھ آدھا کپ ، نمک  حسب ِذائقہ ،  انڈا ایک عدد ، آئل تین کھانے کے چمچ۔

 

بنانے کا طریقہ  :

گاجر ، شملہ مرچ ، آلو کو باریک کاٹ لیں ۔ فرائی  پین میں تین کھانے کے چمچ آئل میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں ، نمک ، کالی مرچ ، چکن پاؤڈر ، میدہ ڈال کر بھون لیں اور دودھ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔

اب پف پیسٹری (puff pastry)کوتین سے چار منٹ ابالیں اور  بریڈ کے سلائس کی طرح کاٹ کر اس پر پیسٹ رکھیں  اور  اچّھے طریقے سے بند کریں .انڈا پھینٹ کررکھیں اور سلائس پر لگائیں ۔ ا س کے بعد  بیکنگ اوون میں دو سو 200 ڈگریپر بیک کر لیں ۔ لیجئے مزیدار پٹیز تیار ۔

                                               


Share

Articles

Comments


Security Code