صَفا و مَروہ کی سَعِی! ایک ماں کی یادگار / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

اسلامی بہنوں کا ماہنامہ

صَفا و مَروہ کی سَعِی! ایک ماں کی یادگار

اُمِّ میلاد عطّاریہ

ذوالحجۃ الحرام1441

حضرت سیّدنا ابراہیم  علیہ السَّلام  پر وحی نازل ہوئی کہ آپ اپنی زوجہ حضرت ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  اور اپنے فرزند حضرت سیّدنا اسمٰعیل  علیہ السَّلام  کو اُس سرزمین میں چھوڑ آئیں جہاں بے آب و گِیاہ میدان اور خشک پہاڑیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  نے حضرت ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  اور حضرت اسمٰعیل  علیہ السَّلام  کو ساتھ لے کر سفر فرمایا اور اُس جگہ آئے جہاں آج کعبۂ معظمہ ہے۔ یہاں اس وقت نہ کوئی آبادی تھی نہ کوئی چشمہ ، نہ دُور دُور تک پانی یا آدمی کا کوئی نام و نشان تھا۔ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  وہاں کچھ کھجوریں اور ایک مَشک پانی رکھ کر روانہ ہو گئے۔ حضرت ہاجرہ   رضی اللہ عنہا  نے فریاد کی کہ اے اللہ کے نبی! اس سُنسان بیابان میں جہاں نہ کوئی مُونِس ہے نہ غم خوار ، آپ ہمیں بے یارومددگار چھوڑ کر کہاں جا رہے ہیں؟ کئی بار حضرت ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  نے آپ کو پکارا مگر آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ آخر میں حضرت ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  نے سوال کیا کہ آپ اِتنا فرما دیجئے کہ آپ نے اپنی مرضی سے ہمیں یہاں لا کر چھوڑا ہے یا اللہ پاک کے حکم سےایسا کیا ہے؟ تو آپ  علیہ السَّلام  نے فرمایا کہ اے ہاجرہ! میں نے جو کچھ کیا ہے وہ اللہ پاک کے حکم سے کیا ہے۔ یہ سُن کر حضرت ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  نے کہا کہ اب آپ جایئے ، مجھے پورا یقین ہے کہ اللہ کریم مجھ کو اور میرے بچّے کو ضائع نہیں فرمائے گا۔ (عجائب القراٰن ، ص146) حضرت سیّدنا ابراہیم  علیہ السَّلام  کے جانے کے کچھ دن  بعد جب کھجوریں اور مَشک  کا پانی ختم ہو گیا تو سیّدہ ہاجرہ  رضی اللہ عنھا نے بے چینی سے وہاں موجود دو پہاڑیوں کے درمیان پانی کی تلاش کے لئے چکر لگانا شروع کر دیئے ساتویں چکر کے بعد واپس آئیں تو دیکھا کہ اسمٰعیل  علیہ السَّلام  زمین پر جہاں لیٹے پیاس کی شدت سےاپنی پیاری ایڑیوں(Heels) کو رَگڑ رہے تھے وہاں سے اللہ پاک نے ایک چشمہ جاری فرما دیا ہے ، یہ چشمہ آج بھی موجود ہے اور زَم زَم کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ وہ دونوں پہاڑیاں صَفا و مَروہ کے نام سے مشہور ومعروف ہیں۔ اپنے بیٹے کی خاطر ایک ماں کی یہ دوڑ دھوپ اللہ پاک کو ایسی پسند آئی کہ رہتی دنیا تک اسے مسلمانوں کی عظیم عبادت یعنی حج  وعمرہ کا حصہ بنا دیا۔

پیاری اسلامی بہنو! حضرت سیّدتُنا ہاجرہ  رضی اللہ عنہا  کی حیاتِ مبارکہ ہمارے لئے مَشعلِ راہ ہے ، آپ کی سیرتِ مبارکہ سے اطاعتِ الٰہی ، شوہر کی فرماں برداری ، تربیتِ اولاد ، صبر و رضا ، قربانی اور تَوَکُّل  عَلَی اللہ (یعنی اللہ پاک پر بھروسے) کے ایسے نکات چننے کو ملتے ہیں جن کی ہماری عملی زندگی میں بہت ضرورت  و اہمیت ہے۔

حالات کیسے ہی کَٹِھن کیوں نہ ہوں ہمیں اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنا چاہئے اور قربانی دینے کا ذہن رکھنا چاہئے ، کسی بھی قسم کے دنیوی مصائب و پریشانیاں ، بےروزگاری ، بیماری اور تنگ دستی کا سامنا ہو ، ہمیں بےصبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسباب کو اختیار کرتے ہوئے اللہ  پاک پر بھروسا کرنا چاہئے اور اسباب کو پیدا کرنے والے اللہ پاک سے دعا کرتے رہنا چاہئے۔

اللہ کریم ہمیں تاریخِ اسلام کی بُزُرگ خواتین کے انداز پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

صَفا و مَروہ کی سَعِی! ایک ماں کی یادگار / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

دعوتِ اسلامی کی مدنی بہار : دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالتا اور نورِ قراٰن سے مُنوّر کرتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ گزشتہ دنوں مدرسۃُ المدینہ للبنات میں تقریباً 185 اجیر (Employees) اسلامی بہنوں نے مکمّل قراٰنِ کریم ترجمۂ کنزالایمان اور تفسیر کے ساتھ پڑھنےکی سعادت حاصل کی۔ اللہ پاک کے کرم سے اس شعبے سے وابستہ43 اسلامی بہنیں روزانہ قراٰنِ کریم کی ایک منزل کی تلاوت کرتی ہیں۔ یا د رہے کہ قراٰن شریف میں 7منزلیں ہیں۔ مختلف کورسز : اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  پاکستان کے مختلف شہروں میں آن لائن ون ڈے سیشن کورس ، ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس اور فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کروائے گئے جن میں اسلامی بہنوں کی ایک تعداد شریک ہوئی۔ ان کورسز میں اسلامی بہنوں کو مختلف اُمور سے متعلق اسلامی معلومات فراہم کرنے اور اخلاقی تربیت کرنے کی کوشش کی گئی۔  تربیتی اجتماع : 30مئی2020ء کو لاہور ریجن میں مدرسۃُ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا آن لائن تربیتی اجتماع ہوا۔ ذمّہ دار اسلامی بہن نے “ کامیاب مُدَرِّسہ کون؟ “ کے موضوع پر بیان کیا۔ یومِ ولادتِ امیرِ اہلِ سنّت : 26رمضانُ المبارک کو امیرِ اہلِ سنّت  حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے یومِ ولادت کے موقع پر اسلامی بہنوں کی طرف سے تلاوتِ قراٰنِ کریم ، ذکر و اذکار ، درود و سلام ، نوافل اور دیگر نیک اعمال کے ایصالِ ثواب کی صورت میں کثیر در کثیر تحائف پیش کئے گئے۔


Share

صَفا و مَروہ کی سَعِی! ایک ماں کی یادگار / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام : دعوتِ اسلامی کی مُبَلّغہ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے یوکے میں ایک غیر مسلم عورت نے قبولِ اسلام کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا۔ نومسلمہ اسلامی بہن کو نیومسلم کورس کروایا گیا اور مَا شَآءَ اللّٰہ انہوں نے رمضانُ المبارک کے روزے بھی رکھے ۔ مختلف کورسز : دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں نیپال ، ہند ، عمان ، کینیا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، بحرین ، کویت ، عرب شریف ، ایران ، اسپین ، ملائیشیا ، یوکے ، قطر ، جرمنی ، ہا لینڈ ، امریکہ اورفرانس میں سینکڑوں مقامات پر یہ آن لائن کورسز  کروائے گئے : فیضانِ تجوید و نماز کورس ، تربیتِ اولاد کورس ، اپنی نماز درست کیجئے کورس ، ون ڈے سیشن کورس ، ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس ،  فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، مدنی قاعدہ کورس۔ ان کورسز میں مجموعی طور پر 5ہزار کے لگ بھگ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ ان کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کے نصاب (Syllabus) کے مطابق مختلف عنوانات پر ضروری اسلامی معلومات فراہم کی گئیں۔ کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے مختلف اچّھی اچّھی نیتیں بھی کیں۔ یومِ قفل مدینہ : شوّالُ المکرّم کی پہلی پیر شریف (Monday) کو یوکے اورہند کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا۔ 998اسلامی بہنوں نے رسالہ “ خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا جبکہ 428اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے(یعنی اپنی زبان کو فضول باتوں سے بچانے) کی سعادت حاصل کی۔ مدنی انعامات اجتماعات : ہند کے شہروں ناگپور ، چندرپور ، گونڈی ، ملاڈ ، باندرہ ،  بھونڈی ، کرناٹک اورمنگلور میں آن لائن مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلّق تفصیلات فراہم کی گئیں اور عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ بھرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


Share

Articles

Comments


Security Code