دیکھ حُسین نے دین کی خاطر سارا گھر قربان کیا / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

دیکھ حُسین نے دین کی خاطر سارا گھر قربان کیا

اُمِّ میلاد عطاریہ

ماہنامہ محرم الحرام 1442

سِن 60 ہجری میں صحابیِ رسول ، کاتِبِ وحی حضرت سیّدنا امیرِ معاویہ  رضی اللہ عنہ  کی وفات کے بعد یزید تخت نشین ہوگیا اور اس نے اپنی بیعت لینے کے لئے سلطنت کےاطراف میں مکتوب روانہ کئے ، مدینۂ طیبہ کے عامل نے جب حضرت امام حسین  رضی اللہ عنہ  سے یزید کی بیعت کرنے کا مطالبہ کیا تو آپ نے اس کے فِسق و ظلم کی بنا پر اس کونااہل قراردیا اور یہ جانتے ہوئے بھی بیعت سے انکارکردیا کہ یزید آپ کی جان کے درپے ہوجائے گا ، آپ کی دیانت اور تقویٰ نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان بچانے کی خاطر نااہل کے ہاتھ پر بیعت کرلیں اور مسلمانوں کی تباہی ، شرعی احکام کی خلاف ورزی اور اسلام کے نقصان کی پرواہ نہ کریں۔

دوسری طرف یزید یہ جانتا تھا کہ امام حسین  رضی اللہ عنہ  کے ہوتے ہوئے اسے اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کا موقع میسّر نہیں آئے گا اس لئے اس نے زبردستی جنگ مسلَّط کرکے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو میدانِ کربلا میں شہید کردیا۔ ([i])

انجام کی پرواہ کئے بغیر امام حُسین رضی اللہ عنہ  کا یزید کی بیعت سے انکار کردینا یقیناً دینِ اسلام کے لئے بہت بڑی قربانی تھی کیونکہ اگرآپ  رضی اللہ عنہ  یزید کی بیعت کرلیتے تو اسلام کا نظام دَرہَم بَرہَم ہوجاتا اور دینِ اسلام میں ایسا فساد برپا ہوجاتا جس کو دور کرنا بعد میں ناممکن ہوتا۔ یزید کی ہر بَدکِرداری کے جواز کے لئے آپ  رضی اللہ عنہ  کی بیعت سَند ہوتی اور شریعتِ اسلامیہ کا نقشہ بگڑ جاتا لیکن آپ نے دینِ اسلام کی بَقا و سلامتی کے لئے اس فاسق کی بیعت کرنے کے بجائے ظلم و ستم سہنے کو ترجیح دی۔

پیاری اسلامی بہنو!جو بھی دینِ اسلام کی خدمت کے راستے پر چلتا ہے اس پر مصیبتوں اور پریشانیوں کے بادل سایَہ فِگن ہوتے ہیں ، کوئی ظلم و ستم کا نشانہ بنتا ہے تو کوئی لوگوں کے طعنوں کی زَد میں آجاتا ہے۔ ممکن ہے کہ نیکی کی دعوت عام کرنے کی مقدّس کوشش میں آپ کو بھی لوگوں کے طعنے سننے کو ملیں ، کوئی سپارہ پڑھانے والی باجی تو کوئی ملّانی جیسے طنزیہ جملے کَس کر آپ کا دل دُکھائےیا بے پردگی سے بچنے پر طعنے دے مگر آپ نے لوگوں کے طعنوں کی پرواہ کئے بغیر حَسَنَینِ کریمین کے نانا جان پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے لائے ہوئے دین کی خدمت کرنی ہے۔ خدانخواستہ کبھی لوگوں کے نارَوا سلوک کا سامنا ہو تو میدانِ کربلا میں ڈھائے جانے والے ظلم ، حضرت شہربانو ، حضرت زینب ، حضرت سکینہ اور کربلا کے دیگر شُہَدا  رضوان اللہ  علیہم اَجْمعین  کی بیویوں اور ماؤں کے غم کو یاد کیجئے کہ جب ان خواتین نے اپنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھا ہوگاتو ان پر کیا گزری ہوگی! جب آپ اس ظلم کا تصور کریں گی تویقیناً اس کے مقابلے میں اپنا درد بہت ہلکا محسوس ہوگا بلکہ بقولِ امیرِ اہلِ سنّت([ii])     کہ جب آپ اس منظر کو یاد کریں گی تو اپنی معمولی سی تکلیف کے احساس پر آپ کو خود ہی ہنسی آئے گی کہ کیا ہماری بھی کوئی تکلیف ہے!

لہٰذا صبر کا دامن تھامے اپنی مختصر سی زندگی کو شریعت و سنّت کے مطابق گزاریں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں اور  اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتی رہیں۔

 



([i] ) واقعۂ کربلا کی تفصیل جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابوں “ آئینۂ قیامت “ اور “ سوانحِ کربلا “ کا مطالعہ کیجئے ۔

([ii] ) کربلا کا خونی منظر ، ص4۔


Share

دیکھ حُسین نے دین کی خاطر سارا گھر قربان کیا / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

سنّتوں بھرے اجتماعات : * 3جون 2020ء بروز بدھ راولپنڈی اور  ڈیفنس کراچی میں بذریعہ اسکائپ سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دونوں جگہ دعوتِ اسلامی کی مبلّغہ اسلامی بہنوں نے “ لالچ “ کے موضوع پر بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی ترغیب دلائی * 14جون 2020ء  بروز اتوار میانوالی ڈگری کالج کی طالبات کے درمیان بذریعہ اسکائپ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی پروفیسرز ، طالبات اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالَمی مجلسِ مشاوَرت کی نگران اسلامی بہن نے اس اجتماع میں انسان کے مقصدِ تخلیق اور سرکارِ دو عالَم   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے احسانات پر بیان کرتے ہوئے شریعت کے مطابق زندگی گزار نے  کی ترغیب دلائی۔  شارٹ کورسز : اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن کورسز کے تحت پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں فیضانِ تلاوت کورس ، فیضانِ عُمرہ کورس ، طہارت کورس اور مِفْتَاحُ الْجَنَّۃ(جنّت کی چابی) کورس کروائے گئے۔ ان کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ، وضو ، تلاوتِ قراٰنِ کریم ، عُمرہ اور دیگر موضوعات پر ضروری شرعی احکام سکھانے اور نیک اعمال کی ترغیب دلانے کا سلسلہ ہوا۔ مجموعی طور پر 753 مقامات پر یہ آن لائن کورسز  کروائے گئے  جن میں تقریباً 10 ہزار 168 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے اچّھی اچّھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ مدنی انعامات اجتماعات : اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت جون 2020 میں  پاکستان کے کئی شہروں میں آن لائن مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ دعوتِ اسلامی کی مبلّغات نے ان اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات  کی تفصیل  اور آسانیاں بتاتے ہوئے ان کے مطابق  زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی ۔


Share

دیکھ حُسین نے دین کی خاطر سارا گھر قربان کیا / اسلامی بہنوں کی پاکستان کی مدنی خبریں / اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

سنّتوں بھرےاجتماعات : جون2020ءمیں یوکے ، امریکا ، کینیڈا ، جرمنی اور بیلجیئم میں تقریباً 50 مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم وبیش1341 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ ان اجتماعات میں مبلّغہ اسلامی بہنوں نے بیانات کے ذریعے  شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و سنّت پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

 آن لائن کورس : 15 جون 2020ء سے کینیڈا اورامریکا میں 19دن پر مشتمل “ فیضانِ سورۂ بَقَرَہ کورس “ کروایا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ اس کورس میں سورۂ بَقَرَہ کی تلاوت ، ترجمہ و تفسیر ، پچھلی اُمّتوں کے واقعات ، نماز ، روزہ اور حج وغیرہ کے ضروری احکام سکھانے کا سلسلہ رہا۔


Share

Articles

Comments


Security Code