منہ میں گرم چیز ڈالنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد

بعض اَوقات بے خَیالی میں کوئی گَرْم چیز منہ میں ڈالنے یا گَرْم مشروب چائے، کافی وغیرہ پینے سے منہ میں جَلَن ہوتی اور اس میں چھالا بن جاتا ہے جو اِنتِہائی تکلیف دِہ ہوتا ہے۔اس حوالے سے اِبتِدائی طِبِّی اِمداد کے چند مدنی پھول پیشِ خدمت ہیں۔ ضرورت پَڑنے پر انہیں اپنائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ رَاحَت کا سامان ہوگا۔

٭فوری طور پرتھوڑی سی چینی زَبان پر رکھ کرچوسیں۔ ٭بَرْف یا کوئی اور ٹھنڈی چیز منہ میں رکھ لیں۔ ٭ایلوویرا (Aloevera) نامی  پودے کا رَس جلے ہوئے حصّے پر لگائیں۔٭ جَلی ہوئی زَبان کےعلاج کے لئے شَہْدبھی مفید ہے۔شہد کی اینٹی سیپٹک (Anti Septic) خصوصیّات کی بَدَولت زَبان پر چھالانہیں بنتا۔ایک چمچ شہد لے کر اسے منہ میں گھمائیں اور چند منٹ بعد پانی پی لیں، دن میں دو سے تین بارایسا  کرنے سے زَبان کو سُکُون ملے گا۔٭دَہی کے اِستِعمال سے بھی جلے ہوئے حصے کو آرام ملے گا۔٭Vitamin Eکے کیپسول بازار میں بآسانی مل جاتے ہیں، انہیں کھول کر منہ میں رکھنے سے چھالا نہیں بنے گا اور دَرد بھی جَلد ٹھیک ہو جائے گا۔٭ناک کے بجائے منہ سے سانس لینے سے ہَوا منہ کے راستے داخل ہوتی ہے اور منہ کی جلن میں آرام محسوس ہوتا ہے۔

نوٹ: تمام دوائیں اپنے طبیب(ڈاکٹر)کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔


Share

Articles

Comments


Security Code