لُو(Heat stroke)لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک بار پھر موسمِ گرما کی آمد آمد ہے۔ گرمی کاموسماللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی ایک عظیم نعمت ہے لیکن بے احتیاطی کے باعث یہ موسم نعمت کے بجائے زَحمت بھی ثابت ہوسکتا ہے۔اس موسم میں  زیادہ وقت تک دھوپ میں کام کرنےنیز گرم اور حبس زدہ ماحول میں ٹھہرنے کے سبب انسان لُو کا شکار ہوسکتا ہے۔عموماً بچے،بوڑھے،کھلے آسمان تلے کام کرنے والے اور نشے کے عادی افراد کو لُولگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

لُو لگنے کی علامات

سر میں درداورچکرآنا٭پیاس کی شدت ٭چہرے اور آنکھوں کاسرخ ہوجانا٭بے چینی٭چڑچڑا پن ٭دل کی دھڑکن بڑھنا ٭کمزوری ٭بےہوشی٭اُلٹی یعنی قےاور متلی آنا وغیرہ۔

لُو لگنے کی  صورت میں ابتدائی طبی امداد

لُو کے شکار فردکو پانی پلائیے٭فوراً ٹھنڈی جگہ منتقل کر دیجئے ٭ستر کے علاوہ غیرضروری کپڑےاتارکربرف یاٹھنڈے پانی کی پَٹّیاں خصوصا ًپیٹھ،بغل،گردن اور رانوں پر رکھئے٭ممکنہ صورت میں ٹھنڈے پانی کے ٹب میں لٹائیے٭جلد سے جلد اسپتال پہنچانے کی کوشش کیجئے۔

موسمِ گرماکی احتیاطیں

سفید یاہلکےرنگ کاسُوتی (Cotton کا) لباس پہنئے٭بالخصوص دن 11بجے سے3بجے کےدرمیان دھوپ میں نکلنےسےپرہیز کیجئے ٭گھرسے نکلتے ہوئے سرکو ڈھانپ لیں،پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں٭ گرم اشیامثلاً چائے، کافی وغیرہ سے پرہیز کریں٭ممکنہ صورت میں دن میں دو سے تین مرتبہ غسل فرمالیں۔

لُو (Heat stroke) سے بچانے والی سنّت

جوشخص عمامہ باندھنے کا عادی ہو گاوہ لُو(Heat stroke) لگنےاوردماغی فالج جیسےامراض سےمحفوظ رہے گا۔ کیونکہ جسمِ انسانی میں سر کا پچھلا حصہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس جگہ سے دماغ پر سردی اور گرمی کا بہت جلد اثر ہوتا ہے۔ اس حصہ کی حفاظت کے لئے سنّت کے مطابق عمامہ باندھنا بہت ہی احسن ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس طرح سراور گردن کے ڈھک جانے سے نہ صرف لُو لگنے سے حفاظت ہوگی بلکہ سنت پر عمل کا ثواب بھی ملے گا۔(ماخوذ از عمامہ کے فضائل، ص388مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

مزید تفصیلات کےلئےاَمِیْرِاَہْلِ سُنَّتْ دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیہ کے رسالے”گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)  کا مطالعہ کیجئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code