محبت میں اپنی گُما یاالٰہی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے:مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔(فردوس الاخبار،1/422،حدیث:3149)

ماہنامہ اپریل 2021

مناجات

محبت میں اپنی گُما یاالٰہی

نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی

رہوں مَست و بے خود میں تیری وِلا میں

پِلا جام ایسا پِلا یاالٰہی

میں بے کار باتوں سے بچ کے ہمیشہ

کروں تیری حمدوثنا یاالٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں تھر تھر رہوں کانپتا یاالٰہی

تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے

مِرے غوث کا واسِطہ یاالٰہی

مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو

کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی

مسلماں ہے عطاؔر تیری عطا سے

ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی

از: شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ

وسائلِ بخشش(مُرَمَّم)،ص105

 


Share

Articles

Comments


Security Code