حمد/مناجات
|
یا ربِّ محمد مِری تقدیر جگادے |
|
یا ربِّ محمد مِری تقدیر جگادے صَحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھادے |
|
پیچھا مِرا دنیا کی مَحَبَّت سے چُھڑادے یا رب مجھے دیوانہ مدینے کا بنادے |
|
روتا ہوا جس وقت میں دربار میں پہنچوں اُس وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھادے |
|
دل عشقِ محمد میں تڑپتا رہے ہر دم سینے کو مدینہ مِرے اللہ بنادے |
|
ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنادے |
|
دیتا ہوں تجھے واسِطہ میں پیارے نبی کا امت کو خدایا رہِ سنت پہ چلادے |
|
عطّاؔر سے محبوب کی سنت کی لے خدمت ڈنکا یہ تِرے دین کا دنیا میں بجادے |
|
وسائلِ بخشش (مرمم)،ص112 از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments