حمد/مناجات
|
مٹا میرے رنج و الم یاالٰہی |
|
مٹا میرے رنج و الم یاالٰہی عطا کر مجھے اپنا غم یاالٰہی |
|
نہ دے تاجِ شاہی نہ دے بادشاہی بنا دے گدائے حرم یاالٰہی |
|
زمیں بوجھ سے میرے پھٹتی نہیں ہے یہ تیرا ہی تو ہے کرم یاالٰہی |
|
جو ناراض تُو ہوگیا تو کہیں کا رہوں گا نہ تیری قسم یاالٰہی |
|
خُدایا برے خاتِمے سے بچانا پڑھوں کلمہ جب نکلے دم یاالٰہی |
|
بروزِ قیامت ہو ایسی عنایت رہوں پُل پہ ثابت قدم یاالٰہی |
|
تُو عطّار کو بے سبب بخش مولیٰ کرم کر کرم کر کرم یاالٰہی |
|
(وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص109) از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments