نام رکھنے کی 18سنَّتیں اور آداب / علمِ دین کے فضائل / نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ / امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

 ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپریل2023ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جمادَی الاولیٰ1444ھ میں درج ذیل تین مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ”  نام رکھنے کی 18سنَّتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے ہر کام سُنّت کے مطا بق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا۔ اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما ، اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ ”  علمِ دین کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ”  نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں ؟ “ پڑھ یا سُن لے اُسے مُخلِص نمازی بنا کر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، اٰمین۔

 ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ”  امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب پڑھنے/ سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ”  امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہر طرح کی آفات و بلیّات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما۔

اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

نام رکھنے کی 18سنَّتیں اور آداب

12لاکھ52ہزار690

10لاکھ67ہزار369

23لاکھ20ہزار59

علمِ دین کے فضائل

13لاکھ73ہزار849

10لاکھ30ہزار808

24لاکھ4ہزار657

نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ

کیوں ہوجاتے ہیں ؟

13لاکھ63ہزار675

10لاکھ35ہزار831

23لاکھ99ہزار506

امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے

بارے میں سُوال جواب

14لاکھ23ہزار401

10لاکھ37ہزار760

24لاکھ61ہزار161

 


Share

Articles

Comments


Security Code