مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

فروری2022ء

 شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے ربیعُ الاوّل اور ربیعُ الآخر1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ کس کس کو عیب بتا سکتے ہیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی زبان کا دُرست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرما کر جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخِری نبی محمدِ عربی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی17صَفْحات کا رِسالہ “ لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ “ پڑھ یا سُن لے اُسے عِلم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ امام ابوحنیفہ کا حُسنِ سُلوک “ پڑھ یا سُن لے اُسے امامِ اعظم ابوحنیفہ کے صدقے ہمیشہ زبان کا دُرُست استعِمال کرنے اور غیبت و چُغلی سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ کریم! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے گھر کی خواتین کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دینی احکامات پر عمل کروانے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

کس کس کو عیب بتا سکتے ہیں

22لاکھ22ہزار643

7لاکھ26ہزار673

29لاکھ49ہزار320

لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ

21لاکھ10ہزار206

8لاکھ1ہزار10

29لاکھ11ہزار216

امام ابوحنیفہ کا حُسنِ سُلوک

18لاکھ72ہزار808

8لاکھ27ہزار614

27لاکھ4سو22

امیرِ اہلِ سنّت سے

 عورتوں کے بارے میں سوالات

23لاکھ40ہزار629

8لاکھ7ہزار823

31لاکھ48ہزار452


Share

Articles

Comments


Security Code