ارشاداتِ امام زینُ العابِدین / بزرگانِ دین کی باتیں / امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات / ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محرمُ الحرام 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ ” ارشاداتِ امام زینُ العابِدین “ پڑھ یا سُن لے اُسے صحابہ و اہلِ بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔اٰمین( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” بزرگانِ دین کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے فیضانِ اولیاء سے مالامال فرما اور بے حساب بخش دے ، اٰمین۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درج ذیل 2رَسائل پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی :  ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے عاشقِ مدینہ امیرِ اہلِ سنّت کے صدقے مدینے کا حقیقی دیوانہ بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔اٰمین( 2 ) یااللہ کریم ! جو کوئی تقریباً 37 صفحات  ( کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ” فیضانِ دعوتِ اسلامی “ ) پڑھ  یا سُن لے اُسے مَرتے دَم تک دعوتِ اسلامی میں استقامت عطا فرما کر اپنے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جنّتُ الفردوس میں پڑوس عطا فرما اور یہ دعا مجھ گنہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔

اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

ارشاداتِ امام زینُ العابِدین

17لاکھ1ہزار449

8لاکھ76ہزار988

25لاکھ78ہزار437

بزرگانِ دین کی باتیں

16لاکھ7ہزار181

9لاکھ47ہزار973

25لاکھ55ہزار154

امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ

کے واقعات

17لاکھ13ہزار571

9لاکھ54ہزار312

26لاکھ67ہزار883

فیضانِ دعوتِ اسلامی

15لاکھ67ہزار349

9لاکھ9ہزار933

24لاکھ77ہزار282


Share

Articles

Comments


Security Code