میٹھی زبان / کونسی دُعانہیں کرنی چاہئے؟ / کعبےکےبارے میں دلچسپ معلومات / اللہ میاں کہناکیسا؟

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے شوالُ المکرّم اور ذو القعدۃِ الحرام 1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یااللہ! جوکوئی رِسالہ “ میٹھی زبان “ کے  17صفحات پڑھ لےیا سُن لےاُس کو بَد اَخلاقی سے بچا اور میٹھی زبان والا بناکر بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً7لاکھ 78ہزار 253 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 2لاکھ 99ہزار 854 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 78ہزار 399)۔ (2)یااللہ! جو کوئی رِسالہ “ کونسی دُعا نہیں کرنی چاہئے؟ “ کے 22صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو دعا مانگنے کا سلیقہ عطا فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً7 لاکھ 69ہزار 437 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 2لاکھ 94ہزار 689 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 74ہزار 758)۔ (3)یااللہ! جس نے رِسالہ “ کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات “ کے 25 صفحات پڑھ یا سُن لئے اُس کو برسات میں طوافِ کعبہ کی سعادت عنایت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً8لاکھ 21ہزار 640 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی : 3لاکھ51ہزار203 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ70ہزار437)۔ (4)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی رِسالہ “ اللہ میاں کہنا کیسا؟ “ کے 24صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کے ایمان پر سلامَتی کی مُہر لگا دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً8لاکھ 90ہزار 305 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 14ہزار 794 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 75ہزار 511)۔


Share

Articles

Comments


Security Code