شبِ قَدْر کے بارے میں معلومات/ عِیادت کے واقِعات/ امیرِ اہلِ سنّت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال جواب/ امیرِ اہلِ سنّت کی باتیں

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ  اگست2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رمضانُ المبارک اور شوّالُ المکرم 1443ھ میں درج ذیل دو مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: ( 1)یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی25 صفحات کا رِسالہ ” شبِ قَدْر کے بارے میں معلومات “ پڑھ یا سُن لے اُسے شبِ قَدْر کی برکتوں سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔اٰمِیْن ( 2 ) یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ ” عِیادت کے واقِعات “ پڑھ یا سُن لے اُس کو مسلمانوں کا ہمدرد بنا ، آفتوں اور مصیبتوں سے بچا کر اُسے بے حساب مغفِرت سے نواز دے ، اٰمین۔

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درج ذیل 2رِسالوں کے پڑھنے /  سننے والوں کو یہ دُعا دی: ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے باجماعت نماز کی پابندی نصیب فرما۔اٰمِیْن ( 2)یااللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے  اپنے نیک بندوں کے نقشِ قدم پر چلا۔اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

شبِ قَدْر کے بارے میں معلومات

12لاکھ90ہزار506

7لاکھ27ہزار206

20لاکھ17ہزار712

عیادت کے واقعات

16لاکھ26ہزار15

8لاکھ95ہزار682

25لاکھ21ہزار697

امیرِ اہلِ سنّت سے نمازِ وتر کے

بارے میں سوال جواب

13لاکھ53ہزار544

9لاکھ54ہزار548

23لاکھ8ہزار92

امیرِ اہلِ سنّت کی باتیں

13لاکھ26ہزار835

7لاکھ98ہزار275

21لاکھ25ہزار110

 


Share

Articles

Comments


Security Code