مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ مارچ2021

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے ربیعُ الْاوّل اور ربیعُ الآخِر 1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

(1)یاربِ کریم! جو کوئی16صفحات کا رِسالہ “ صابِر پیا کلیری  رحمۃُ اللہِ علیہ  کی حکایات “ پڑھ یا سُن لے اُسے اولیائے کرام کا باادب بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً18لاکھ46ہزار159اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 12لاکھ 47ہزار 751 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ98ہزار408)

(2)یااللہ پاک! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ “ اچّھی نیّت کی برکت “ پڑھ یا سُن لے اُس کے سارے نیک کام اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اُس کو جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا پڑوسی بنا ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً18لاکھ78ہزار499اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی : 13لاکھ 8ہزار48 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ70ہزار451)

(3)یااللہ پاک! جو کوئی16صفحات کا رِسالہ “ سیٹی بجانے کے احکام “ پڑھ یا سُن لے اُسے دینی مسائل کی سمجھ بوجھ عطا فرما اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 18لاکھ 4ہزار237 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 12لاکھ 38ہزار 904 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 65ہزار 333)

(4)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھ یا سُن لے اُس کو ہمارے غوثِ اعظم کی سچّی مَحَبّت اور خُصوصی فیضان نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً19لاکھ 70ہزار 302 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 13لاکھ97ہزسار 526 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ72ہزار776)۔


Share

Articles

Comments


Security Code