مدنی رسائل کے مطالعہ کی دُھوم

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دُھوم

ماہنامہ مئی 2021ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے جُمادَی الاُخریٰ 1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

 (1)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ شانِ صِدّیقِ اکبر “ پڑھ یا سُن لے اُس کو بے حساب بخش کر جنَّتُ الفردوس میں حضرت صِدّیقِ اکبر کا پڑوس عطا فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  

(2)یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ بِسمِ اللہ شریف کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے جہاں پڑھنا منع نہ ہو ایسے ہر کام سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط پڑھنے کی سعادت عنایت فرما اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  

(3)یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ اذان کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے مُؤَذِّنِ رسول حضرت بلال کا جنّتُ الفِردوس میں پڑوس عطا فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  

(4)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 16صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ رجب “ پڑھ یا سُن لے اُسے ماہِ رجب کی برکتوں سے مالا مال کردے اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

شانِ صِدّیقِ اکبر

22لاکھ 93ہزار338

7لاکھ65ہزار785

30لاکھ59ہزار123

بِسمِ اللہ شریف کی برکتیں

23لاکھ16ہزار851

7لاکھ57ہزار349

30لاکھ74ہزار200

اذان کی برکتیں

26لاکھ79ہزار210

7لاکھ58ہزار37

34لاکھ37ہزار247

فیضانِ رجب

28لاکھ97ہزار744

8لاکھ45ہزار254

37لاکھ42ہزار998

 


Share

Articles

Comments


Security Code