دعوت اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے!

دعوت اسلامی کی مدنی خبریں

* مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ اپریل 2021

حیدرآباد ریجن تھر زون میں 45مساجد ، جامعاتُ المدینہ و مدارسُ المدینہ کا شاندارافتتاح

29مساجد ، 07جامعاتُ المدینہ ، 09مدارس المدینہ اور ایک جائے نماز کا افتتاح ایک ہی دن میں کیا گیا

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریجن تھر زون میں 26جنوری 2021ء بروز منگل ایک ہی دن میں 45مساجد ، جامعاتُ المدینہ ، مدارس المدینہ اور1جائے نماز کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقاریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی سید لقمان عطّاری اور حاجی فاروق جیلانی عطّاری (نگرانِ حیدرآباد ریجن)نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مختلف مقامات پر ہونے والی ان افتتاحی تقاریب کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا اور یہ سلسلہ اذانِ عشاء پر اختتام پذیر ہوا۔ جن علاقوں میں مساجد و جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ کا افتتاح ہوا ان میں سےچند کے نام یہ ہیں :

عمر کوٹ کابینہ : مومل ٹاؤن ، راجپوت ٹاؤن ، درس پیٹرولیم حر ٹاؤن ، حاجی محمد رمضان راھماں کالونی ، شھمیر کالونی ، کمبھار کالونی ، کھوسہ محلہ ، رنتور روڈ ، کیٹل فارم ، گوٹھ ویھرو شریف ، شاکر صوبیدار محلہ ، گمبھے جودڑو ، ڈاکٹر علی محمد کالونی ، شاہ میر کالونی ، پنھوں محلہ ، آریسر کالونی ، پتھورو۔ کنری کابینہ : بسٹان ، شیدی محلہ ، راشد آباد ، مہران رند ، میمن ناکہ۔ دیگر : سامارو ، گرھوڑ شریف ۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے نواب شاہ زون میں 41مقامات پر مساجد و مدارس کے پروجیکٹس کا آغاز

رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطّاری کی تقاریب میں شرکت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے شعبہ خدّامُ المساجد و المدارس کے زیرِ اہتمام نواب شاہ زون(حیدرآباد ریجن) میں مختلف مقامات پر نیو مساجد ، مدارس المدینہ ، جامعات المدینہ اور تنظیمی دفاتر (Offices)کے قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ 03 جنوری 2021ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں 41 مقامات پر ان مساجد و مدارس کے پروجیکٹس کا باقاعدہ آغاز اور بعض کا افتتاح کیا گیا۔ ان مقامات پر آغاز و افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطّاری(نگرانِ حیدرآباد ریجن)نے فرمایا۔ اس موقع پرمعاون نگرانِ ریجن (حیدر آباد)قاری ایاز عطّاری ، نگرانِ زون اور دیگرذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ جن علاقوں میں مساجد و مدارس المدینہ کا افتتاح ہوا ان میں سےچند کے نام یہ ہیں :

رحمت ٹاؤن ، شوگر مل ، تاج کالونی ، محمدی ٹاؤن ، بالا ، بھٹ شاہ ، ایم ایم گارڈن ٹنڈو آدم ، غریب آباد ٹنڈو آدم ، V.I.P روڈ ، ٹول پلازہ سعید آباد ، سکرنڈ بائی پاس ، طوبیٰ کالونی بالا ، 60 میل روڈ ، قاضی احمد روڈ ، لنک روڈ ، ٹیکسی اسٹینڈ بالا ، فارسی باغ۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطّاری کا دورۂ پنجاب

مختلف شہروں کےاجتماعات میں بیان اورذمہ داران کے مدنی مشورے

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطّاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی  19جنوری2021 ءکودعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں کے سلسلے میں 6دن کےدورے پر پنجاب پہنچے ، آپ نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد اور اسلام آباد کا دورہ فرمایا ، ان شہروں میں آپ کی دِینی کاموں کی مصروفیت کا جدول (Schedule) کچھ یوں رہا :

19 جنوری کو آپ نے گوجرانوالہ میں مغرب تا عشاء شخصیات اور تاجران میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ، عشاء تا رات 11 بجے گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور نارووال کے ذمہ داران اور رات 11 تا 3 گوجرانوالہ زون اور کابینہ ذمہ داران کے مدنی مشورے فرمائے ، گوجرانوالہ میں جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے ناظمین و اساتذہ کرام کے درمیان بھی خصوصی بیان فرمایا ۔ 20جنوری کو نگرانِ شوریٰ اولیاء کے مرکز لاہور پہنچے جہاں سب سے پہلے حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے مزار شریف پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ریجن کے اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا اور تنظیمی ، اخلاقی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے متعلق ان کی تربیت فرمائی۔ عصر تا عشاء مدرستہ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ رات 8تا 9 تاجروں اور شخصیات سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز (PHDہولڈرز ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، I.Tپروفیشنلز)میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں اپنے اپنے شعبہ جات میں رہتے ہوئے دین کی خدمت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔ نگرانِ شوریٰ نے لاہور ریجن کے زون ، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔ گوجرانوالہ اور لاہور میں دِینی کاموں کے بعدمولانا عمران عطّاری 21 جنوری کو فیصل آباد پہنچے جہاں دارالافتاء اہلِ سنت(فیصل آباد) کے مفتیانِ کرام اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین (فیصل آباد)کے درمیان مدنی حلقے میں شرکت فرمائی۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاؤن میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور شخصیات اجتماع میں بیانات فرمائےاور فیصل آباد کے علاقہ ، ڈویژن ، کابینہ ، زون اور ریجن سطح کے ذمہ داران کے مدنی مشورے بھی فرمائے۔ 22 جنوری کو نگرانِ شوریٰ نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد علاقہ ، ڈویژن ، کابینہ ، زون اور ریجن ذمہ داران کے مدنی مشورے فرمائے۔ اسلام آباد میں نگرانِ شوریٰ حضرت علامہ پیر غفران سیالوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر اور لیٹویا کےسفیر (Ambassador) سے ملاقات بھی فرمائی۔ نگرانِ شوریٰ کے پنجاب دورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطّاری ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطّاری اور دیگر ذمہ داران بھی آپ کے ہمراہ تھے۔

دعوتِ اسلامی نے ادارہ بحالی معذوراں بنام  Faizan Rehabilitation Center کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں مولانا عبدالحبیب عطّاری  کا خصوصی بیان  

ایسے بچےجو جسمانی یا ذہنی طور پر معذور ہوتے ہیں ، ان کی بحالی  کے لئے فیضان  ریہیبلی ٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ریہیبلی ٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کراچی میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدُالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان  کیا اور شُرَکا کو فیضان  ریہیبلی ٹیشن سینٹر کے اغراض و مقاصد  بیان کئے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بزنس مین بھی موجود تھے۔  

فلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر پنجاب کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں

رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے شیلڈ وصول کی

کورونا متأثرین کی امداد ،  تھیلیسیمیا (Thalassaemia)کے مریضوں کو خون (Blood) کی فراہمی  اور دیگر فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے5جنوری 2021ء کو گورنر ہاؤس پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کی جانب سے دعوت ِاسلامی کے وفد کو اعزازی شیلڈز اور Appreciation Certificates پیش کئے گئے۔ دعوتِ اسلامی کے وفد میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطّاری ، حاجی یعفور رضا عطّاری اور دیگر ذمہ داران احسان عطّاری ، لیاقت عطّاری ، علی حسن عطّاری ، عامر عطّاری شامل تھے۔ اس تقریب میں گورنرپنجاب محمد سرور نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہااور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، چیئرمین حاجی سرفراز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

شعبہ کفن دفن

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کا ایک اہم شعبہ  کفن دفن  بھی ہے جو نہ صرف عاشقانِ رسول کے سنّت کے مطابق کفن دفن کے لئے کوشاں ہے بلکہ کفن دفن کے معاملات  سکھانے کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔ اس شعبہ کے تحت  ملک وبیرون ملک ’’کفن دفن کورس‘‘ کروایا جاتا ہے  جس میں  نزع سے لے کر تدفین تک کے ضروری مسائل سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نیز  اس شعبہ کے اسلامی بھائی اور بہنیں سنت کے مطابق غسلِ میت کے لئے کثیر علاقوں میں فعال ہیں۔

سال 2020ء کی مختصر کارکردگی

غسل میت  : 10727

ایصال ثواب اجتماع : 7859(افراد)

تربیتی  عملی اجتماعات

اجتماع : 762 ، شرکاء : 16886

شارٹ آن لائن کورس

ملک

کورسز تعداد

شرکا

پاکستان

220

1340

ہند

525

2596

یوکے

5

220

آسٹریلیا

01

38

بنگلہ دیش

01

45

یورپ

01

157

اَلحمدُ لِلّٰہ شعبہ کفن دفن کے تحت  پاکستان ، ہند ، یوکے اور دیگر کئی مقامات پر  کرونا وائرس Covid-19کی وجہ سے فوت ہونے والے مسلمانوں کو بھی غسل دینے  کا سلسلہ ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز


Share

Articles

Comments


Security Code