دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

رحمۃ للعالمین کانفرنس میں مولانا عبدالحبیب عطاری کا خطاب

حکومتِ پاکستان کے زیرِاہتمام 12 ربیع الاول بروز اتوار اسلام آباد میں انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مولانا عبدالحبیب عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نمائندگی کی اور ”ریاستِ مدینہ کا پیغام مسلمانوں کے نام“کے عنوان پرخُصوصی خطاب کیا۔مولانا عبدالحبیب عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ہم اپنے وطنِ عزیز میں ریاستِ مدینہ کی کوئی جھلک دیکھنا چاہتے ہیں تو مِن حَیْثُ القوم ہمیں اپنے اندر بھی تبدیلی لانا ہوگی۔ ریاستِ مدینہ میں سب ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے، ایک دوسرے کو تکلیف نہیں دیتے تھے، ایثار کرتے تھے اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوتے تھے۔رکنِ شوریٰ نے اپنے خطاب میں حاضرین اور ناظرین کو پابندی سے نماز پڑھنے، ہمیشہ سچ بولنے اور دھوکا دہی سے بچتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ کانفرنس میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورُ الحق قادری سمیت ممبرانِ اسمبلی، سینیٹرز، اراکینِ کابینہ، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے علما و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ کا آل پاکستان میمن فیڈریشن کا دورہ

نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کی زیرِ قیادت دعوتِ  اسلامی کے وَفد نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کا دورہ کیا۔آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی، چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون،  عبدالعزیز میمن، عمر موٹلانی، غنی بھانرہ، عُبید چامڑیا اور دیگر نے وَفْد کا پُرتپاک استقبال کیا۔نگرانِ شوریٰ نے حاضرین  کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور برادری میں پیش آنے والے مسائل کو قراٰن و سنّت کی تعلیمات کی روشنی میں حل کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کی طرف سے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یوسف سلیم عطاری کو شیلڈ بھی دی گئی۔

P.A.F میوزیم میں اجتماعِ میلاد، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان

13 نومبر 2019ء کوکراچی کے بزنس مین  چامڑیا برادران کی جانب سے P.A.F میوزیم میں سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقا دکیاگیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم مہنگائی(Inflation) اور معاشی مسائل وغیرہ   کا رونا رو رہے ہیں،یہ و ہ کام ہیں جو ہمارے کنڑول میں نہیں، کم از کم جس کے آنسو پونچھنے کی طاقت ہم میں ہے اس کے آنسو تو پونچھیں۔ رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی اجتماع میں بیان کیا۔

کراچی یونیورسٹی میں سالانہ ’’قومی سیرتِ رسول کانفرنس‘‘

رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان

پچھلےدنوں کراچی یونیورسٹی میں سالانہ’’قومی سیرتِ رسول کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے قراٰنِ مجید سے کامل مؤمن کے اَوْصاف بیان کئے، نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی اور اور بزرگانِ دین کی نماز سے محبت کا بیان کیا کہ بزرگانِ دین تو اس طرح نماز پڑھتے تھے کہ محسوس ہوتا جیسے کوئی ستون (Pillar) کھڑا ہے۔ مولانا عبدالحبیب عطاری نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع   و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ کانفرنس میں کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیز کے ڈِین آف فیکلٹیز، پروفیسرز، مختلف کالجز کے پروفیسرز،  چیئرمین آف ڈیپارٹمنٹس، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔

 عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام

٭مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔آپ نے طلبہ  کو ذہن دیا کہ  ایسا علم چھوڑ کر جائیں جو موت کے بعد کام آئے، سوچیں! کیا ہم ایسا علم حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں؟ علم حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے٭ 26 نومبر 2019ء  کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف کے دکانداروں (Shop keepers) کاایک دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں دکاندار اورمزدوراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور انہیں راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔

ایوانِ اقبال لاہور میں ختمِ قراٰن اجتماع

مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ایوانِ اقبال

لاہور میں ختمِ قراٰن اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اراکینِ  شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے بیانات کئے۔ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن میں گیارہ ہزار سے زائد مدارسُ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جن میں 40 ہزار سے زائد اسلامی بھائی قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 150 سے زائد اسلامی بھائیوں نے ناظرہ قراٰنِ مکمل کرلیا ہے اور یہ تقریب انہی کے اعزاز میں رکھی گئی ہے۔

 وفاقی اردو یونیورسٹی گلشنِ اقبال کراچی میں اجتماعِ میلاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی گلشنِ اقبال کراچی کے آڈیٹو ریم  میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد  کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محبتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےمبارک پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور نماز کی ادا ئیگی کی ترغیب دلا ئی۔ اجتماعِ میلاد  میں یونیورسٹی کےپروفیسرز اورلیکچرارزسمیت اسٹوڈنٹس کی کثیر تعدادنے  شرکت کی۔

اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام

اس مجلس کے ذمّہ داران نےربیع الاول1441ھ میں 8 بزرگانِ دین کے سالانہ اَعراس میں شرکت کی،چند نام یہ ہیں: ٭حضرت سید یوسف شاہ غازی(منوڑہ، کراچی) ٭حضرت میراں حسین زنجانی (لاہور) ٭حضرت سید عبد الغنی شاہ اُویسی قلندری کشمیری (حیدرآباد) ٭خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند پیر سید اِرشاد علی شاہ قادری رضوی نوری (حیدرآباد) ٭مولانا الحاج الحافظ محمد رمضان چشتی صابری (حیدرآباد) ٭حضرت جمن شاہ بُخاری(ٹنڈو الہ یار) ٭پیر سید عبدالکریم شاہ بُخاری(سبّی بلوچستان) ٭حضرت خواجہ  محمد معصوم  نقشبندی   ( موری شریف تحصیل  کھاریاں ضلع گجرات) ٭حافظُ الحدیث حضرت  پیر  سید  محمد جلالُ الدین مشہدی  (بھکی شریف  منڈی بہاؤالدین) رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت  مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی جس میں21ہزار370عاشقانِ رسول شریک ہوئے،مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا جن میں ایک ہزار سے زائد  عاشقانِ رسول شریک تھے، محافلِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تقریباً 1518اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ 24مدنی حلقوں، مدنی دوروں، چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اورسنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔

بیرونِ ملک کی مدنی  خبریں

جہاز میں سفر کےدوران ایک غیرمسلم کو کلمہ پڑھادیا

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری افریقی ممالک کے دورے پر تھے۔آپ نے موزمبیق کے شہر نمپولا میں جہاز کے سفر  کے دوران ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کی جس کی برکت سے وہ غیر مسلم اپنا باطل مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوگیا جس کا اسلامی نام محمد رکھا گیا۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

عُلَمائے کِرام سے ملاقاتیں: مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ماہِ نومبر2019ء میں تقریباً 3575علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ چند کے نام یہ ہیں:٭پیرِطریقت و مذہبی اسکالر مولانا محمد عبدُالرّشید اویسی(بانی  و مہتمم جامعہ اویسیہ خطیب مرکزی جامع مسجد یارسولَ اللہ گجرات) ٭مفتی نعمتُ اللہ نقشبندی (صدر دارُالافتاء دارُالعلوم غوثیہ رضویہ حیدرآباد) ٭خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، مفتی عظمت علی شاہ اخترُالقادری ٭شیخُ الحدیث و التفسیر پروفیسر محمد مظہر فرید شاہ صاحب (مہتمم جامعہ فریدیہ ساہیوال)  ٭مفتی محمد طاہر نوری صاحب (مہتمم دارُالعلوم قادریہ نعیمیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ) ٭مفتی ابوبکر چشتی صاحب (امام و خطیب مرکزی جامع مسجد غلہ منڈی بھلوال) ٭مولانا پیر سلطان محمود قادری (مہتمم فیضُ القرآن دریائے رحمت حضرو ضلع اٹک) ٭مولانا حافظ اَلحاج پیر محمود احمد صاحب (سجادہ نشین آستانۂ عالیہ دریائے رحمت شریف حضرو ضلع اٹک) ٭مولانا محمد ظہیرُالدّین معظمی (مہتمم قمرُالعلوم جامعہ معظمیہ قمر سیالوی روڈ گجرات) ٭مفتی قاری ساجد سعیدی (مہتمم جامعہ محمدیہ تعلیمُ القرآن سکھر) ٭مولانا صاحبزادہ حامد محمود فیضی (مہتمم جامعہ فیضُ العلوم سکھر) ٭مولانا شاہد صاحب (ناظم جامعہ نقشبندیہ امینیہ) ٭مولانا عثمان صاحب (مدرس جامعہ ریاضُ المدینہ اٹاوہ) ٭مولانا جواد صاحب (مدرس جامعہ ریاضُ المدینہ)

 علمائے کرام کی مدنی مراکز، جامعاتُ المدینہ اور دیگر شعبہ جات میں آمد:٭مولانا محمد خالد برکاتی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد عبدُاللہ گوجرہ) نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد٭مفتی غلام رسول قاسمی صاحب، مفتی نورُالحسن قلندرانی صاحب، مفتی ابراہیم قادری صاحب اور مولانا حافظ اکبر اخترُالقادری نے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ حیدر آباد جبکہ مولانا عباس قادری صاحب (مہتمم جامعہ قادریہ کوئٹہ)، مولانا سعدُ اللہ اور مفتی محمد جان قاسمی (مہتمم دارُالعلوم انوارِ باہو وحدت کالونی کوئٹہ) نے جامعۃُ المدینہ سبی بلوچستان کا دورہ فرمایا۔ مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور خدماتِ دعوتِ اسلامی سے آگاہ کیا۔ مجلسِ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام مدارسِ اہلِ سنّت کے تقریباً 5340 طلبہ، عُلَما اور اَئمہ نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔

شخصیات سے ملاقاتیں: دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ کئی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں،چند کے نام یہ ہیں:کراچی زون: ٭مراد علی شاہ (وزیرِ اعلیٰ سندھ)٭وسیم اختر (مئیر کراچی) ٭سعید غنی (صوبائی وزیر بلدیات) ٭غلام جیلانی ((M.P.A ٭سیّد علی رضا (S.S.Pملیر) ٭بابر قدیر (ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)گڈاپ زون:٭ساجد جوکھیو ((M.P.A ٭ملک اسد سکندر ((M.P.A گوادر زون: ٭میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی (ڈپٹی کمشنر خضدار) ٭گل سیّد خان آفریدی (S.S.P) ٭حافظ محمد طاہر( کمشنر قلات ڈویژن) راولپنڈی و اسلام آباد زون: ٭سردار سلیم حیدر (سابق وفاقی وزیر) ٭سردار احمد خان ((M.P.A ٭راجہ بشارت(وزیرِ قانون پنجاب)٭راجہ ناصر (سابق مشیر وزیرِاعظم پاکستان)٭سیّد وقارُالدّین (ڈی آئی جی آپریشنز) حیدرآباد زون:٭سیّد طیب حسین (حیدرآبادمئیر) ٭نعیم شیخ (ڈی آئی جی حیدرآباد) ٭ناصرحسین قریشی ((M.P.A لاہور زون: ٭آصف بلال لودھی (  کمشنر لاہور) ٭دانش افضال (ڈی سی لاہور) ٭طارق مسعود (ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، پنجاب) میاں حماد اظہر (وفاقی وزیر اقتصادیات)٭ملک اسد کھوکھر(صوبائی وزیر) ٭سیّد رفاقت علی گیلانی (معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب) فیصل آباد زون: ٭محمود جاوید بھٹی ( کمشنر فیصل آباد) ٭غلام محمود ڈوگر (آر پى او فیصل آباد)٭ایوب خان بلوچ (ڈى جى PHA گوجرانوالہ) میانوالی زون:٭شہابُ الدّین خان ((M.P.A ٭امجد خان نیازی ((M.N.A ٭اسد حسن علی علوی (ڈی پی اومیانوالی) بہاولپور زون:٭مرزا محمد ناصر بیگ(سابق وفاقی وزیر) ٭محمد ارشد ((M.P.A٭رانا عبدالرؤف (M.P.A بہاول نگر) ٭محمداسد (M.P.A خان پور)سرگودھا زون: ٭انصر مجید خان نیازی (صوبائى وزیر محنت و افرادى قوت) ٭رانا شعیب محمود (ڈى پى او خوشاب) ٭سیّد امان انور قدوائی (ڈپٹى کمشنر چنیوٹ) پاکپتن زون:٭رانا افضل ((M.P.A ٭عمر شیر چٹھہ (ڈی سی سیالکوٹ)ہزارہ زون:مظہرُالسلام (ڈی آئی  جی ہزارہ) ملتان زون:٭جمیل ظفر(ڈی پی او) ٭سیّدعباس (ایس پی انویسٹی گیشن) ٭اختر فاروق (ڈی سی)۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

رِدا پوشی اجتماعات اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے پاکستان بھر میں 353  جامعاتُ المدینہ قائم کئے ہوئے ہیں جہاں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ پانچ سالہ درسِ نظامی اور 25 ماہ کا فیضانِ شریعت کورس کروایا  جاتا ہے۔  سال 2019ء میں ان جامعاتُ المدینہ سے 1300طالبات نے درسِ نظامی اور 564 طالبات نے فیضانِ شریعت کورس مکمل کیا۔ان طالبات کی رِدا پوشی کے سلسلے میں کراچی سمیت پاکستان کےمختلف شہروں (لاہور، گجرات،سیالکوٹ، اسلام آباد، اوکاڑہ، فیصل آباد،رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان) میں مختلف تاریخوں میں  رِدا پوشی اجتماعات منعقد کئے گئے  جن میں صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفّار نے ان خوش نصیب طالبات کی رِدا پوشی فرمائی اور امتحانات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی طالبات کو تحائف دیئے۔ کفن دفن اجتماعات مجلس کفن دفن لِلبَنات کے تحت 25 نومبر 2019ء کو رضا مسجد کمیونٹی سینٹر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا ٭26 نومبر 2019ء کوحیدرآباد اور جامشورو کابینہ میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کوغسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا۔ کورسز  24 نومبر2019ء بروز اتوار کراچی کے دارالسنہ للبنات میں اسلا می زندگی کورس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح  کی مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”صدقہ و راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ٭اورنگی کابینہ ڈویژن باغِ مرشد میں’’26 روزہ مدنی قاعدہ کورس‘‘  کا سلسلہ ہوا ٭18نومبر 2019 بروزپیر سے راولپنڈی اور اسلام آباد زون کے جامعۃُ المدینہ لِلبَنات فیضانِ فاطِمۃُ الزہرہ صدر رینج روڈ میں”فیضانِ قراٰ ن و سنّت کورس“کے درجے کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنیں علمِ دین کا خزانہ حاصل کررہی ہیں ٭مجلس دارُالسّنّہ للبنات کے تحت 13نومبر بروز بدھ 2019ء سے پاکستان کے 5شہروں (کراچی، ملتان،  فیصل آباد،گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارُالسنّہ للبنات میں 12 دن کا ’’اسلامی زندگی کورس‘‘ منعقد کیا گیا جن میں کم و بیش 116 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے تربیت بھی کی جارہی ہے ٭مجلس  جامعاتُ المدینہ للبنات کے تحت 12 ربیعُ الاوّل بروز اتوار1441ھ کو فیصل آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسّنہ میں”12دن کے رہائشی مدنی کام کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃُ المدینہ للبنات کی طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ دارُالمدینہ کی مدنی خبریں بچوں میں اسلام کی تعلیمات عام کرنے، نیکی کا جذبہ اورتعلیم میں دلچسپی بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ادارے دارُالمدینہ کے کیمپسز میں مختلف ایکٹویٹیز کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ پچھلے دنوں  دارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں 26 نومبر 2019ء بروزمنگل کو Heat can travelایکٹیویٹی  کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس 4 کی طالبات نے حصہ لیا ٭پچھلے دنوں دارُالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے تمام   کیمپسز میں نرسری کلاس  کے بچوں نے ناخن تراشنے کی ایکٹیویٹی سنّت و آداب کے مطابق پرفارم کی۔ اس موقع پر ٹیچرز نے صفائی کی اہمیت کو بچوں کے سامنے بہت احسن انداز سے واضح کیا ٭15نومبر 2019 بروز جمعۃ المبارک کو طلبہ کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرنے اوران میں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لئے Spelling Bee Competition کا انعقاد کروایا گیاجس میں طلبہ نے بھرپور جوش وجذبے اور مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیا۔شعبۂ تعلیم للبنات کے مدنی کام پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ایکسیلنس گروپ آف کالجز گوجرانوالہ  میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں پرنسپلز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس پر مشتمل     کم و بیش 290 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں شریک دیگر کالجز کی پرنسپلز نے بھی اپنے اپنے اداروں میں محافل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ٭دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع ”گفٹ گروپ آف کالجز“  میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں      کم و بیش100 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نےشرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا ٭جناح اسپتال سے منسلک دو لیڈی ڈاکٹرز کے گھر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں61 خواتین پروفیسرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی تربیت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور ٹیلی تھون کےلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانے کی ترغیب دلائی ٭گورنمنٹ گرلز اسکول حافظ آباد میں محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپلز،ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس سمیت تقریباً  91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی٭ شعبۂ تعلیم لاہور ریجن ذمہ دار نے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں (پنجاب گروپ آف کامرس کالجز،ایلیٹ گروپ آف کالجز،ٹائمز کالج اور سعید اسلامک کالج) کی پرنسپلز اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام تعلیمی اداروں میں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے اداروں میں دعوت ِاسلامی کا مدنی کام شروع کروانے کی ترغیب دلائی      ٭ہالہ اور سکرنڈ سندھ میں خواتین شخصیات اجتماعات  منعقد ہوئے جن میں ٹیچرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور بزنس وومین (Women) سمیت 86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

تین دن کا اجتماع دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان، موزمبیق، یوکے، سری لنکا اور ماریشس کے 364 جامعاتُ المدینہ للبنات کی مُعلِّمات و ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 14،15،16 نومبر کو تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ، اراکینِ شوریٰ، مفتیانِ کرام،نگرانِ پاک انتظامی کابینہ نے بذریعہ آواز اور جامعاتُ المدینہ للبنات کی عالمی مجلس مشاورت و اراکینِ پاک مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔ مدنی انعامات اجتماعات امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ (Implement) کرنے کےلئے نومبر 2019ءمیں ہند کے شہروں وردھا ،ساؤتھ گوا، مہاراشٹرا، پوسد، سیتاپور ،ناگپور، ایم پی ، اسونی، مبرا، ضلع تھانے، کرناٹک، سِرسی، کرور، یوپی، مرادآباد ، ٹھاکُردوارہ ، گجرات، اروللی، موڈاسا، بھوج، کَچھ، راندور میں دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں سینکڑوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔کورسز مجلس  کفن دفن کے تحت کوٹا ہند کےشہر بھلواڑہ میں کفن دفن اجتماع  کا اہتمام ہوا جس میں کم و بیش35 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا اسلامی طریقہ سکھایا گیا ٭18 نومبر سے ہند کے شہر  کانپور میں 12 دن پرمشتمل”اپنی نماز درست کیجیئے“  کورس کا آغاز ہوا جس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو،غسل، نماز کے مسائل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا ٭18 نومبر سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 12 دن پرمشتمل”حسنِ کردار کورس“  کاآغاز ہوا جس میں شریک اسلامی بہنوں کو اخلاقیات،کردار کی درستی،حقوق و فرائض کی ادائیگی اوراس کی احتیاطیں نیز باطنی بیماریوں کی پہچان اوران کا علاج سیکھنے کا موقع ملا٭ اسپین اور ہند کے شہر کانپور میں 5 دن کے”زندگی پُر سکون بنائیے کورس“  کا اہتمام ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو فقہ المعاملات جیسا کہ نکاح، طلاق،عدت وغیرہ کے اہم ترین مسائل، عوامی مسا ئل اور ان کا حل اورامورِ خانہ داری و دیگر اہم امور سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کا موقع میسر آیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code