اس میں نہال دیکھ لیں کیا دینا ہے ؟/ مجلس شارٹ کورسزز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز

مجلس شارٹ  کورسز کے تحت  ہونے والے مختلف کورسز: اس مجلس کے تحت جنوری2020ء میں پاکستان کے مختلف شہروں(حیدرآباد کابینہ میں58 مقامات پر ، جامعۃُ المدینہ رحمت کالونی رحیم یار خان ، گولارچی سجاول کابینہ اور کراچی ایسٹ زون کی بِن قاسم کابینہ میں 17 مقامات پر ، ٹھٹھہ کابینہ کے پانچ مقامات گھارو ، ٹھٹھہ اور ساکرو ڈویژن کے علاقہ غریب آباد مارکیٹ دھابیجی ، ٹھٹھہ ، مکلی اور ساکرو میں ، حافظ آباد کابینہ میں چھ مقامات پر ، کراچی ریجن کی کلفٹن کابینہ میں نو مقامات) میں “ جنّت کا راستہ کورس “ منعقد کئے گئے جن میں 2600 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان کورسز میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے ، روزانہ فکرِ مدینہ کرنے اور مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی * ملتان ریجن میں 26مقامات پر Basics Of Islam کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ، وُضو ، غسل اور نَماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع ملا * ملتان ریجن میں 35مقامات پر “ فیضانِ ایمانیات “ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 676 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کی سیرت کے واقعات ، صَحابۂ کرام  علیہمُ الرِّضوان  کے عشقِ رسول پر مبنی واقعات ، شرعی اصطلاحات ، اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ شعبۂ تعلیم کے تحت ہونے والے مدنی کام:* دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم (للبنات) کے تحت مختلف اسکولز (شہدادپور میں دی ایجوکیٹرز اسکول ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ، ابراہیم حیدری کراچی ميں گورنمنٹ گرلز سیکنڈرى اسکول ، جعفری ٹاؤن بہاول پور میں The Bright School ، کھارادر کراچی میں رضا فاؤنڈیشن اسکول سمیت کئی تعلیمی اداروں) میں اسٹوڈنٹس اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں ہر بدھ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ مختلف مدنی خبریں: * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24جنوری2020ء کو واہ کینٹ ڈویژن میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مجلس کفن دفن کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا * صدر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلسِ بیرونِ ملک کی کفن دفن ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا دُرست طریقہ سکھایا * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  24 جنوری2020ء ڈویژن جوڑے پل میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی * 26 جنوری 2020ء کو اوکاڑہ میں واقع دبئی میرج ہال میں اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ صوبائی سطح کی شعبۂ تعلیم ذمّہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ اسٹوڈنٹس نے گھر درس دینے اور درسِ نظامی کرنےکی  نیّت کی۔  


Share

اس میں نہال دیکھ لیں کیا دینا ہے ؟/ مجلس شارٹ کورسزز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز

مساجد کا افتتاح و سنگِ بنیاد:پشاور زون ضلع نوشہرہ میں جامع مسجد فیضانِ امیر معاویہ  رضی اللہ عنہ  کا افتتاح کیا گیا۔ اللہ پاک کے کرم سے مسجد میں پانچوں وقت کی نَمازیں باجماعت ادا کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ کابینہ پتوکی اور لالیاں سٹی میں ایک ایک مسجد کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ دونوں مقامات پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی رفیع عطاری نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بھائیوں کو مسجد کی تعمیرات اور اسے آباد کرنے میں بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح: فیضانِ قراٰن عام کرنے کےلئے 14 جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل لیاقت آباد میں مدرسۃُ المدینہ کے افتتاح کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے تلاوتِ قراٰن کے فضائل سے متعلق بیان کرتے ہوئے شرکا کو قراٰنِ کریم کی تلاوت کا ذہن دیا۔ محفل کے اختتام پر رُکنِ شوریٰ نے شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ مِل کر دینِ اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔ نابینا افراد کے لئے مدارسُ المدینہ کا آغاز:دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کی جانب سے پاکستان میں تین مقامات پر مدرسۃُ المدینہ رہائشی برائے نابینا افراد کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں بینائی سے محروم (Blind) اسلامی بھائیوں اور بچوں کو قراٰنِ پاک حفظ کروایا جارہا ہے۔ اس وقت یہ مدارس چکسواری کشمیر ، اشاعتُ الاسلام ملتان اور ممتاز کالونی قاضی عبدالقیوم روڈ ، حیدرآباد میں اپنا فیضان عام کررہے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں :

03060162128-03112802105-03100573009

صحافی اجتماع:مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری 2020ء بروز

جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیمُ الشّان صحافی اجتماع  کا

انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ مختلف شخصیات (لاہور پریس کلب ، شیخوپورہ پریس کلب ، قصور پریس کلب ، نشتر پریس کلب ، واربرٹن پریس کلب ، چوہنگ پریس کلب ، رائے ونڈ پریس کلب ، الٰہ آباد پریس کلب ، راجہ جنگ پریس کلب) سے صدور ، سیکرٹری جنرلز اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ساتھ لاہور کے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں اور نیوز اینکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نشرواشاعت کے ریجن ذمّہ دار اسلامی بھائی نے صحافیوں کو فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ 12مدنی کام کورس:31جنوری تا 2فروری 2020ء مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں 12مدنی کام کورس کروایا گیا۔ اس کورس میں ریجن ، زون ، کابینہ ذمّہ داران ، نگران علاقائی مشاورت ، جامعاتُ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور بڑے درجات کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ سیرتُ النبی کانفرنس میں بیان: پاکستان کے سب سے بڑے ریسرچ ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفیکٹ سینٹر کراچی کے فیول ریسرچ سینٹر میں منعقدہ سیرتُ النبی کانفرنس میں رُکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ڈی جی PCSIR ، ڈائریکٹر ایف آر سی ، ڈاکٹرز ، انجینئرز اور ادارے کے دیگر عملے نے کانفرنس میں شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ نے “ مسلمانوں کا زوال “ کے عنوان پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں گزارنے اور اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ رُکنِ شوریٰ کا ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر: مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن اور کراچی ریجن کے نگران حاجی محمد امین عطاری نے 12جنوری2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ سفر رُکنِ شوریٰ نے کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد میں تین تین دن گزارے۔ اس دوران مختلف مجالس کے ذمّہ داران کے مدنی مشوروں ، سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیانات ، شخصیات سے ملاقاتوں نیز مختلف اسکولز ، اکیڈمیز اور اہم اداروں کے دورے کا سلسلہ بھی رہا۔


Share

اس میں نہال دیکھ لیں کیا دینا ہے ؟/ مجلس شارٹ کورسزز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

کورسز:دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جنوری2020ء میں یوکے ، مڈل ایسٹ ، ایسٹ افریقہ ، سینٹرل افریقہ ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا ، نارتھ امریکہ ، افغانستان ، ہند ، یوکے ، عرب شریف ، قطر ، کویت ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، موریشس ، سڈنی ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا ، ایران ، فرانس ، ناروے ، اسپین ، جرمنی ،  ڈنمارک ، آسٹریا اور بیلجیئم میں910 مقامات پر “ جنّت کا راستہ “ کورس منعقد ہوئے جن میں 22ہزار 595 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس کی برکت سے تقریباً 11 ہزار 710 اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے ، 9687 نے ماہانہ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے اور2088 اسلامی بہنوں نے دارُالسُّنَّہ میں ہونے والے3دن کے رہائشی مدنی انعامات کورس کرنے کی نیتیں کیں * موڈاسا گجرات ہند میں 16 ، 17 ، 18جنوری کو تین دن کاجبکہ کتھلال گجرات ہند میں 18جنوری کو 26 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس ہوا۔ ان کورسز  میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر کئی اسلامی بہنوں نے روزانہ فکرِ مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے ، گھر درس دینے ، مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور شرعی پردہ کرنے کی نیتیں کیں۔ کفن دفن اجتماعات: مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام ہند کے مختلف مقامات(پاکبڑا مرادآباد ، احمدآباد ، موڈاسا ، بھوجپور مرادآباد ، گورکھپور بنارس ، کاشی پور نینی تال ، چندوسی مرادآباد) پر کفن دفن اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں سینکڑوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ان اجتماعات میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن وغیرہ پہنانے کے اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ مدنی انعامات اجتماعات:امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کوٹا راجستھان ، اندور ، مہاراشٹر ، ناگپور ، پوست ، مینگلور ، بلاسپور ، بھنڈارہ اور چھترپور میں 2گھنٹے کےمدنی انعامات اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں سینکڑوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


Share

اس میں نہال دیکھ لیں کیا دینا ہے ؟/ مجلس شارٹ کورسزز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز

علمائے کرام سے ملاقات:دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء نے ماہِ جنوری 2020میں 4ہزار 680سے زائد علمائے کرام اور ائمہ و خطبا سے ملاقات کرکے اُنہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف اور مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ (Published) کتابیں پیش کیں۔ چند کے نام یہ ہیں : * مولانا اکرام گیلانی (ناظم جامعہ مدینۃُ العلم ، گوجرانوالہ) * مولانا اجمل قادری (خطیب جامع مسجد ایبٹ آباد) * مولانا امیرُ اللہ جنیدی (مہتمم جامعہ محمودیہ ضلع مہمندK.P.K) * مفتی کریم بخش قادری (امام و خطیب جامع مسجد نظامیہ ، فیصل آباد) * مفتی سیّد سعیدُ الحسن قادری (مہتمم جامعہ نورُ الھُدیٰ فاؤنڈیشن فیصل آباد) * مفتی عرفانُ الحق نقشبندی (مہتمم جامعہ عربیہ حنفیہ نقشبندیہ کھوسہ ڈیرہ غازی خان) * مولانا عاشقُ القادری (ناظم دارُالعلوم سعیدیہ کاظمیہ مظہرُالعلوم احمد پور شرقیہ خان پور) * مفتی محسن فیضی ، مفتی اکرامُ الحسن فیضی (جامعہ و مدرسہ گلشن فیضُ الاسلام احمد پور شرقیہ) * مولانا کلیمُ اللہ قادری (ناظم جامعہ احسنُ المدارس کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازی خان) * صاحبزادہ مولانا عثمان پسروری (ناظم جامعہ ہدایتُ العرفان ممتاز آباد ملتان) * مولانا نعمتُ اللہپسروری (مدرس جامعہ ہدایتُ القراٰن ممتاز آباد ، ملتان) * محمد زبیر خان نقشبندی (مہتمم جامعہ فیضانِ مصطفیٰ ضلع باغ ، کشمیر) * صاحبزادہ مولانا محمد فردوس نعیمی (مہتمم مدرسہ ڈھلی کشمیر ضلع باغ) * مفتی محمدسلیمان رضوی (بانی و مہتمم مرکزی دارُالعلوم انوارِ رضا راولپنڈی) * مفتی محمد معروف نقشبندی (خطیب ومہتمم مرکزی جامع مسجد ذُوالنُّورَین اسلام آباد) * مفتی محمد مشتاق احمد نعیمی (مہتمم و خطیب جامعہ نعیمیہ عرفانُ القراٰن متصل جامع مسجدُالمجاہد ، اسلام آباد) * شیخُ الحدیث مفتی محمد رشید احمد تونسوی (رئیسُ الافتاء مدنیہ غوثیہ کمپنی باغ ، سرگودھا) * مفتی اکرامُ الحق سیالوی (مہتمم جامعہ غوثیہ مہریہ منیرُالاسلام سرگودھا) ، مولانا آصف ترابی ، مولانا ظہور احمد سیالوی ، مولانا ضیاءُالرحمٰن ، صاحبزادہ غلام محیُ الدّین قادری ، مفتی نویدُالحسن قادری (سرگودھا)* مفتی محمد ضمیر احمد ساجد (مہتمم مرکزی دارُالعلوم اسلام آباد متصل جامع مسجد سیّدُنا حسن ، اسلام آباد) * مفتی محمد جنید رضا خان قادری (مہتمم جامعہ نظامِ مصطفیٰ نئی وانڈھی ٹھٹھی شریف تحصیل وضلع میانوالی) * مولانا عبدالمالک قادری (مہتمم جامعہ اکبریہ بلو خیل روڈ ، میانوالی) علمائے کرام کی مدنی مراکز و دیگر شعبہ جات میں تشریف آوری:* مفتی صدیق ہزاروی (شیخُ الحدیث جامعہ ہجویریہ داتا دربار) ، مفتی رمضان سیالوی (خطیب داتا دربار مسجد) ، مولانا زوار حسین نعیمی (مدرس جامعہ ہجویریہ لاہور) ، مولانا اسدُاللہنوری (شیخُ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ ) ، مولانا انعامُ اللہ اشرفی ، مفتی تنویر قادری (دارُالافتا ء جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ) ، مولانا شکور احمد ضیاء سیالوی (مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ) ، مولانا زاہد قادری (احمد آباد استور گلگت) اور مولانا مدام حسین قادری (صوبائی صدر تنظیمُ المدارس ، گلگت) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دارُالافتاء اہلِ سنّت لاہور کا وزٹ کیا * شیخُ الحدیث والتفسیر سیّد محفوظُ الحق شاہ (بورے والا) ، مفتی سیّد محمودُ الحق شاہ * مولانا پیر سیّد مظفر حسین شاہ  نے فیضانِ مدینہ و جامعۃُ المدینہ ڈیرہ غازی خان * ڈاکٹر غلام عباس قادری آف ملتان (ناظم امتحانات تنظیمُ المدارس پاکستان) ، مولانا پیر سیّد عتیقُ الرّحمان شاہ (قاضی آف سیشن کورٹ سبی بلوچستان) ، علّامہ محمد خان قادری کھوسہ ڈیرہ غازی خان (صدر تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان جنوبی پنجاب) اور مفتی غلام مجتبیٰ چشتی (ناظم و مدرس جامعہ محمودیہ ، تونسہ شریف) نے ڈی جی خان فیضانِ مدینہ جبکہ مولانا قاری خالد زاہد اشرفی (خطیب جامع مسجد خالد بن ولید ، اوکاڑہ) و دیگر اَئمۂ مساجد نے فیضانِ مدینہ اوکاڑہ کا وزٹ کیا۔ طلبۂ کرام کی ہفتہ وار اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت:دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکروں میں عاشقانِ رسول کے جامعات کے 35 سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں:دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ماہِ جنوری2020 میں کئی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شخصیات کو تحفے میں کتب و رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کرنے کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی پیش کی گئی۔ چند کے نام یہ ہیں : * سیّد حسنین حیدر شاہ (D.P.O چنیوٹ) * عارف حسین چیمہ (S.H.O بھلوال سٹی) * چودھرى سجاد احمد نت (S.H.Oبھلوال صدر) * مہتاب وسیم اظہر (ڈپٹى کمشنر منڈى بہاؤ الدّین) * سیّد ظہیرُالاسلام (کمشنر ہزارہ ڈویژن) * علی محمد خان (رُکن قومی اسمبلی) * محمد جاوید (D.P.O) اور کئی حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ دعوتِ اسلامی کے وفد کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات: نگرانِ شوریٰ مولانا محمدعمران عطاری اور بعض  اراکینِ شوریٰ پر مشتمل دعوتِ اسلامی کے وفد نے 4 فروری 2020ءبروز منگل وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات کاروکاری اور دیگر خلافِ شرع رسومات پر پابندی بالخصوص تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے سے متعلق گفتگو ہوئی۔


Share

اس میں نہال دیکھ لیں کیا دینا ہے ؟/ مجلس شارٹ کورسزز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز

غیرمسلموں کی عبادت گاہ مسجد میں تبدیل:ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں ایک عاشقِ رسول نے غیرمسلموں کی عبادت گاہ خرید کر وہاں مسجد تعمیر کروا کر دعوتِ اسلامی کے سِپُرد کردی جس کا نام جامع مسجد “ فیضانِ جانِ رَحْمت “ رکھا گیا ہے۔ مسجد سے متصل جگہ پر جامعۃُ المدینہ کی تعمیرات بھی تیزی سے جاری ہے جس میں اِنْ شَآءَ اللہ عاشقانِ رسول درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کریں گے۔ رُکنِ شوریٰ کا دورۂ تھائی لینڈ و ساؤتھ کوریا:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 11 تا 19جنوری2020 ء ساؤتھ کوریا اور 20تا31جنوری تھائی لینڈ کا مدنی سفر فرمایا۔ دورانِ سفر سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں کا سلسلہ رہا نیز شخصیات سے ملاقات کی ترکیب بھی ہوئی۔ ”فیضانِ جمالِ مصطفےٰ“ مسجد کا افتتاح: 19 جنوری2020ء بروز اتوار ساؤتھ کوریا میں “ فیضانِ جمالِ مصطفےٰ “  مسجد کے افتتاح کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کرتے ہوئے شُرَکا کو مسجد آباد کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی ترغیب دِلائی۔ رُکنِ شوریٰ کا دورۂ ساؤتھ افریقہ: دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی وقارُالمدینہ عطاری ایک ماہ کے مدنی دورے پر  16جنوری بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ پہنچے جہاں آپ نے ڈربن ، کیپ ٹاؤن ، جوہانسبرگ ، Welkom ، پریٹوریا ویسٹ ، پیٹر ماریٹز برگ ، پولوکوانے سمیت دیگر کئی شہروں میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے اجلاسوں میں ان کی تربیت فرمائی۔ رُکنِ شوریٰ نے شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مدنی مَراکِز و مَدارِس کا وزٹ بھی کیا۔ فیضانِ نَماز کورس:گزشتہ دنوں برمنگھم یوکے میں تین دن کے “ فیضانِ نَماز کورس “ کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مُعَلّم اسلامی بھائی نے شرکائے کورس کو وُضو و غسل کے ضروری مسائل اور نَماز کے فرائض ، شرائط سمیت کئی ضروری مسائل اور ادائیگی کا عملی طریقہ سکھایا۔


Share

Articles

Comments


Security Code