اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

* مولانا عمر فیاض عطاری مدنی

ماہنامہ مارچ2021

ورینا ، ساؤتھ افریقہ میں فیضان ِعمر فاروق مسجد کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد غیر مسلموں کا قبول ِاسلام

10دسمبر 2020 ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ورینا میں جامع مسجد “ فیضانِ فاروق ِاعظم “ کے افتتاح کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا آغازتلاوتِ قراٰنِ کریم سے کیا گیا جس کے بعد اُردو ، عربی اور افریقی زبان میں نعت خوانی کی گئی۔ اجتماعِ پاک میں مفتی عبدُالنبی حمیدی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے “ مسجد کی تعمیرکی اہمیت اور فضیلت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرکاء کو مسجدآباد کرنے کاذہن دیا۔ ان پُرمسرت لمحات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اور دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔ اس موقع پر نگرانِ پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطّاری ، سماجی شخصیت ملک طارق اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محفلِ نعت بسلسلہ عرسِ حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی

شیخُ الحدیث و التّفسیر مفتی محمدقاسم عطّاری کا خصوصی بیان

ماہِ دسمبر 2020میں جگر گوشۂ غوثِ اعظم حضرت سیّدُنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی  رحمۃ اللہ علیہ  کا 5 روزہ سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر 14 دسمبر کی شب دعوتِ اسلامی کے شعبے مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام مزار شریف پر عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے شانِ اولیاء کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں آپ نے فرمایا کہ  بندے راہِ محبت ، راہِ معرفت ، راہِ عمل ، راہِ سنت ، راہِ شریعت ، راہِ طریقت اور راہِ صلوٰۃ پر چل کر اللہ پاک کاقُرب حاصل کرتے ہیں اور جب وہ اللہ پاک کے دوست بن جاتے ہیں تو ربِّ کریم ان کو بشارتیں دیتا ہے کہ ان پر نہ کوئی خوف ہے نہ کوئی غم ، مُفتی صاحب نے شُرکا کواولیائے کرام کی سیرت پر چل کر نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دلائی۔

انٹر نیشنل سطح پر مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد

نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا

6دسمبر 2020ء کو شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام(بذریعہ ویڈیو لنک)مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ، حیدر آباد ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آبادسمیت ملک و بیرون ملک کم و بیش 900 مقامات پر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری(نگرانِ کراچی ریجن) ، حاجی امین قافلہ عطّاری اور حاجی سید لقمان عطّاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے “ نیکی کی دعوت کی اہمیت و ضرورت “ پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نیکی کی دعوت اتنا عظیم کام ہے جو میرے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے خود بھی کیا ، صحابۂ کرام  علیہمُ الرّضوان  نے بھی سفر کرکے ، تکلیفیں اُٹھاکر حتّٰی کہ اپنی جانوں کو قربان کرکے اسلام اور دین کی دعوت دے کرہم سب کے لئے عملی نمونہ پیش کیا۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ S.S.Pسینٹرل آفس کراچی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطّاری کا خصوصی بیان

5 دسمبر 2020ء کو پولیس ڈیپارٹمنٹ S.S.Pسینٹرل آفس کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں S.S.P راؤ اسلم سمیت پولیس افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور دعوتِ اسلامی کے ترجمان مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے حُسنِ اخلاق ، آداب اور دوسروں کی مدد کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ نے پولیس افسران کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی ان دینی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے اس پروگرام کو خوب سراہا اورپولیس ڈیپارٹمنٹ میں اس طرح کی محافل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

رکن ِشوریٰ مولانا حاجی جنید عطّاری کی خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی صاحب سے ملاقات

والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

دسمبر2020 میں داتادربار مسجد (لاہور)کے خطیب مفتی رمضان سیالوی صاحب کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطّاری مدنی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے مفتی رمضان سیالوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندیِ درجات اورمغفرت کے لئے دعائیں کیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس حافظ آباد میں محفلِ نعت کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا سمیت دیگر افسران کی شرکت

حافظ آباد پنجاب کے ڈپٹی کمشنر آفس میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزادمرزا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشاد چیمہ ، D.Cجنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورایا ، اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز ، اسسٹنٹ کمشنر H.R رانا فاروق احمد ، C.E.Oایجوکیشن محمد امین چوہدری سمیت دیگر افسران اور ملازمین  نے شرکت کی۔ نگران حافظ آباد زون محمد وسیم عطّاری نے “ حُسنِ اخلاق “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی تعلیمات اور سنّتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر شرکا نے دعوتِ اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان بھر سے 39ہزار سے زائد عاشقانِ رسول کا 25 ، 26 اور 27 دسمبر 2020کو مدنی قافلوں میں سفر

تین دن کے مدنی قافلوں میں کراچی ریجن کا پہلا نمبر

ملک بھر سے 25 ، 26 اور 27 دسمبر2020 کو3 دن کے مدنی قافلوں میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے راہِ خدا کا سفر اختیار کیا۔

پاک کابینہ آفس سے ملنے والی کارکردگی :

ریجن       مدنی قافلے       ریجن               مدنی قافلے

کراچی          1861             فیصل آباد                878

حیدرآباد     629                   لاہور                      1059

ملتان          804                 اسلام آباد               396

اَلحمدُ لِلّٰہ! پاکستان بھر سے 5627مدنی قافلوں میں تقریباً 39690عاشقانِ رسول نےسفرکی سعادت حاصل کی۔ سردی کے موسم میں اسلامی بھائیوں کی اس قدر بڑی تعداد کا اپنے گھروں سے نکل کر مساجد میں 3 دن گزارنا اور علمِ دین کی ترویج و اشاعت کے لئے راہِ خدا میں سفر کرنا ان کی اسلام اور دین سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ گلگت بلتستان زون سے 1ماہ کے 11مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،  ذمہ دار شعبہ دعوت اسلامی کے شب وروز ، کراچی

 


Share

Articles

Comments


Security Code