دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

مساجد کا افتتاح وسنگِ بنیاد مجلسِ خُدّام المساجد کے تحت  ٭جامع مسجد رفیق الحرمین (اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی) اور ٭جامع مسجد فیضانِ داتا(سردارآباد فیصل آباد) کا افتتاح ہوا  جبکہ  ٭نئی سو سائٹی اعوان ٹاؤن سلطانی کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭پاک نبھانی کابینہ کے ڈویژن ضیاءنگر میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭نیو سٹی میرپور کشمیر میں جامع مسجد فیضانِ حسنینِ کریمین کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزراتِ اولیاء کے مدنی کام مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرتِ سیّدُنا بابا فرید الدین گنج شکر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (پاک پتن شریف) ٭حضرت انور شاہ المعروف باوا جی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (ٹیکسلا) ٭پیر سیّد عثمان شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (واہ کینٹ) ٭حضرت خواجہ ابو داؤد محمد صادق رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ) ٭ حضرت محمد صدیق نقشبندی  علیہ رحمۃ اللہ القَوی ٭پیر سیّد محسن باروی نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  ٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ  اللہ القَوی (گوجرانوالہ) اور ٭حضرت  پیر سیّد شاہ سلیمان حسنی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی (بلوچستان)  کے سالانہ عرس مبارَک کے موقع پر قراٰن خوانی، اجتماعِ ذکر و نعت،مدنی حلقوں اور مزار شریف پر مدنی قافِلو ں کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ عاشقانِ رسول کا مدنی قافلوں میں سفر حضرت ِسیِّد ُنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب اور امیرِِِ اہلِ سنّت کی دُعاؤں سے حصّہ پانے کے لئے  10،9،8 محرم الحرام 1440 ھ کو  کثیر عاشقانِ صَحابہ و   اہلِ بیت نے مدنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔    مجلسِ مدنی قافلہ  کی جانب سے ملنے والی  کارکردگی کے مطابق مذکورہ ایام میں ملک بھر سے کم و بیش  13 ہزار 635 مدنی قافلوں میں 97 ہزار  206 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ ایوانِ اقبال میں سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت 14ستمبر 2018ء کو ایوانِ اقبال  مرکز الاولیاء لاہور میں عظیمُ الشّان سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر حضرات، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلّق رکھنے والے کم و بیش 2500 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ اجتماع مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظره قراٰنِ پاک ختم کرنے والے عاشقانِ رسول کو رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے مدنی تحائف دئیے۔ مجلسِ آئی ٹی کا سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ آئی ٹی کے تحت 18 ستمبر 2018 ء کو سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔


Share

دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

عُلمائے کرام سے ملاقاتیں٭مجلسِ رابطہ بالعلماء کے  ذمہ داران نے پچھلے دِنوں اہلِ سنّت کی دینی درس گاہ دارالعلوم جامعہ امینیہ رضویہ (محمد پورہ، سردارآباد فیصل آباد) میں مفتی محمد مسعود احمد حسان صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور ٭جامعہ محمدیہ معینیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نذیر احمد سیالوی صاحب (سردارآباد فیصل آباد) سے ملاقات کی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ علاوہ ازیں مجلس کے ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے  جگر گوشۂ غزالی ِ زماں مولانا پروفیسر مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب (مدینۃالاولیاء ملتان شریف) ٭مولانا محمد سعید صاحب (خطیب و امام جامع مسجد دربار بابا فرید گنج شکر، پاکپتن) ٭علامہ مولانا قاری عبدالعزیز سعیدی صاحب (ناظم تعلیمات جامعہ انوار العلوم ملتان شریف) ٭شیخ الحدیث قاری محمد میاں نوازی صاحب (مہتمم دارالعلوم کاظمیہ ضیاءالاسلام مدینۃالاولیاء ملتان شریف) ٭مولانا محمد خالد رضوی برکاتی صاحب(گوجرہ) ٭مولانا محمد یار شاہ صاحب (سابقہ خطیب دربار بابا فرید گنج شکر  پاکپتن) ٭مفتی محمد جاوید سعیدی صاحب(مہتمم جامعہ غوثیہ سعیدیہ ماڈل ٹاؤن بی بہاول پور) ٭مفتی غلام رسول فیضی صاحب (مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا سعید احمد سعیدی صاحب (مہتمم و صدرمدرس جامعہ گلزار مدینہ ڈیرہ غازی خان) ٭ مولاناسیّد محمد اعجاز حسین شاہ صاحب (امام و خطیب جامع مسجد بسم اللہ، ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا حافظ طالب حسین صاحب (امام و خطیب جامع مسجد اڈے والی سخی سرور لکھ داتا، ڈیرہ غازی خان) ٭مفتی شاہد رضا مصباحی صاحب (امام و خطیب مرکزی حبیبیہ مسجد یوپی ہند) ٭مفتی محمد مکرم احمد نقشبندی مجددی صاحب (خطیب و امام شاہی فتح پوری مسجد دہلی) سے ملاقات کی اور مکتبۃ ُالمدینہ کے کتب و  رسائل تحفے میں پیش کئے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سے ملاقات نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری، حاجی یعفور عطّاری، حاجی وقار المدینہ عطّاری اور دیگر ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے نو منتخب وفاقی وزیرِ مذہبی امور مولانا نور ُالحق قادری  صاحب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام  سنایا جس میں آپ نے نورُ الحق صاحب کو وفاقی وزیرِمذہبی امور بننے پر مبارَکباد اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ وزیر موصوف نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا اعتِراف کرتے  ہوئے عالَمی مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی نیّت کی۔ علما و شخصیات کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد بسطامی، امجدی، اور صدیقی زون کے مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران  مختلف شہروں سے علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی لے کر  آئے۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ٭مولانا رجب سکندری صاحب (مدرس جامعہ رکن الاسلام، زم زم نگر حیدر آباد) ٭مولانا عبدالوہاب قادری صاحب (شیخ الحدیث جامعہ رکن الاسلام،زم زم نگر حیدر آباد) ٭مولانا معین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ امام العلوم بخاری  کہروڑ پکا، پنجاب) ٭مفتی عبد الرحمٰن قادری صاحب (شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ  کہروڑ پکا، پنجاب) ٭مولانا صاحبزادہ محمد اسحاق قادری صاحب (امام و خطیب تاجدارِ مدینہ مسجد وہاڑی)٭ڈاکٹر محمد اکرم الازہری صاحب (پروفیسر شعبہ عربی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) ٭مولانا علی عباس قادری رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں گجرات) ٭پیر سیّد کلمۃُ اللہ شاہ صاحب (مہتمم جامعہ عربیہ غوثیہ، کیرانوالہ سیداں گجرات) ان علمائے کرام نے  عالمی مدنی مرکز میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی،دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ  (visit) کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔ ٭سابق وفاقی  وزیر مذہبی امور حاجی حنیف طیب (باب المدینہ کراچی) کی عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ  کے ذمّہ داران نے پچھلے دنوں جن شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام ملاحظہ کیجئے: ٭سیّد یوسف رضا گیلانی (سابق وزیرِ اعظم پاکستان) ٭چوہدری شجاعت حسین (سابق وزیر اعظم پاکستان) ٭چوہدری پرویز الٰہی (اسپیکر پنجاب اسمبلی) ٭مخدوم جاوید ہاشمی (سابق وزیر) ٭شہریار خان آفریدی (وزیر مملکت برائے داخلہ) ٭سلطان ٹکہ خان (سابق وزیر مذہبی اُمور)٭محمد عون چوہدری (پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیر اعظم پاکستان پاکپتن شریف) ٭شعیب صدیقی(سیکرٹری مواصلات Communication) ٭تسنیم احمد قریشی (سابق وفاقی وزیر مملکت داخلہ سرگودھا) ٭سلیم مانڈوی والا (ڈپٹی چیئرمین سینٹ، اسلام آباد) ٭زوار حسین وڑائچ (وزیر جیل خانہ جات پنجاب  مرکز الاولیاء لاہور) ٭محمد نعمان یوسف (ڈپٹی کمشنر پاکپتن شریف) ٭ندیم عباس بھنگو (ڈپٹی کمشنر خوشاب) ٭عقیل کریم ڈھیڈی(معروف تاجر باب المدینہ کراچی) ٭ملک محمد وارث (M.P.A، خوشاب) ٭سعید احمد سعیدی (M.P.A، دارالسلام ٹوبہ) ٭ملک عمر اسلم اعوان (M.N.A، خوشاب) ٭پرویز احمد خان نیازی (M.N.A، خوشاب)  ٭مہر غلام محمد(M.N.A، چنیوٹ)  ٭سردار علی امین گنڈا پور (M.N.A، ڈیرہ اسماعیل خان)

 


Share

دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

مدنی کورسز٭16ذوالحجۃ  الحرام 1439ھ سے باب المدینہ کراچی، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد اور  گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیَت گاہوں میں 12 دن کا”مدنی کام کورس“  ہوا۔٭ 30 ذو الحجۃالحرام 1439 ھ سے زم زم نگر حیدرآباد، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردار آباد فیصل آباد اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہوں میں 12 دن کا”فیضانِ نماز کورس“ ہوا۔ ٭30 ذی الحجۃ الحرام 1439ھ ہی سے باب المدینہ کراچی میں 12 دن کا ”خصوصی اسلامی بہن کورس“ ہوا جس میں بِالخصوص خصوصی(Special) اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کے طریقے سکھائےگئے۔مجلس تجہیزو تکفین پچھلے دنوں خواتین کو غسلِ میت دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیَت کے لئے ملک بھر میں  تربیتی اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں 6 ہزار 703 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 359مقامات پر اجتماعِ ذکرو نعت برائے ایصالِ ثواب ہوئے جن میں7394 کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ٭مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیَت کےلئے 9اگست 2018ء کو جلال پور بھٹیاں میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس میں  کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اسلامی بہنوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تقسیم  کیا گیا۔ ٭شعبۂ تعلیم کے تحت 8 ستمبر  2018ءکو بابُ المدینہ کراچی میں خواتین ٹیچرز کےلئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ٹیچرز نے شرکت کی۔٭مجلس رابطہ کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے 8 ستمبر 2018ء کو عطّارآباد جیکب آباد میں  خواتین ٹیچرز سے اسکول  میں جاکر ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں مَدَنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی کارکردگی اگست 2018ء میں 12 سو 24  خواتین شخصیات نےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی۔ ٭1315 شخصیات  کو مدنی رسائل تحفے میں دیئے گئے۔٭967 درس اجتماعات ہوئے۔٭65 مدارس المدینہ برائے بالغات  لگائےگئے۔


Share

دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک  کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں

16 ستمبر 2018ء کو یوکے  کے شہر اولڈہیم (Oldham) میں

 مبلّغۂ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش  سے ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔

مجلس مختصر کورسز کے مدنی کام٭ستمبر 2018ء کو پاکستان سمیت عَرَب شریف، یوکے، ناروے، اٹلی، فرانس، بیلجیئم، جرمنی، اسپین، ایران، عمان، ہند، نیپال، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، یو ایس اے اور  کینیڈا میں”ہفتہ وارسنّتوں بھرا اجتماع  کورس“ منعقد ہوئے۔٭اگست اور ستمبر 2018ء میں ماریشس (Mauritius)، دمّام (Dammam) اور ہند کےمختلف شہروں گجرات (Gujarat)، احمدآباد( Ahmad abad)، غونجا (Ghunja)، ہمت نگر (Himatnagar)، مہسانہ (Mehsana)، کچ (Kutch)، سابر کاتھا (Sabarkantha)، بھاراپر (Bharapar) موڈاسا (Modasa)، ورمگام (Vermgam)، کرناٹک (Karnataka)، سرسی (Sarsi)، کاروار (Karwar)، دھارواڈ (Dharward)، بیدر بلگام (Bedar balgam)، میسور (Mysore)، اڈپی (Udpi)، پریہ پٹنہ (Periyapatna)، پونچھ(Poonch)، سری نگر(Srinagar)، رامپور (Rampur)، راجوری (Rajori)، مہاراشٹرا (Maharashtra)، ممبئی (Mumbai)، ناگ پاڑہ (Nagpara)،آگرہ(Aagra)، کانپور (Kanpur)، راجستھان (Rajasthan)، اودیپور (Odepore)، کانکرولی (Kankroli) اور کوٹہ (Kota) میں3 دن کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً990 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ تجہیز وتکفین اجتماعات ٭اسلامی بہنوں کو تجہیز وتکفین  کا طریقہ سکھانےکے لئے اٹلی، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش اور ہند   میں 72 مقامات پر اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 1825 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭23 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 9067 کتب ورسائل تقسیم کئے گئے۔ تعویذات عطّاریہ اگست  2018ء میں ملک و بیرون ملک تعویذات عطّاریہ اور اوراد و وظائف کےذریعے 32 ہزار 324 اسلامی بہنوں کو ان کے مسائل کا حل بیان کیا گیا اور تعویذاتِ عطّاریہ دیئے گئے۔

 

 

 

 

 

 


Share

Articles

Comments


Security Code