باتوں سےخوشِبوآئے

باتوں سے خوشبو آئے

شرم وحیا علمِ دین حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں

اَنصار کی عورتیں کتنی اچھی ہیں کہ شرم و حیا انہیں دین کی سمجھ حاصل کرنے سے نہیں روکتی۔ (ارشادِاُمّ المؤمنین  حضرت  سیدۃ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا)                                         (بخاری ، 1/ 68)

دنیا اور آخرت کی مثال

دنیا اور آخرت دو سَوکنوں کی طرح ہیں ، ان میں سے ایک کو راضی کیا جائے تو دوسری ناراض ہوجاتی ہے۔ (ارشادِ حضرت سیدنا وہب بن مُنبِّہ رحمۃ اللہ علیہ)                         (حلیۃ الاولیاء  ، 4/ 53  ، رقم : 4720 )

دنیا میں اللہ پاک کو راضی کرنا

اس شخص کے لئے خوشخبری ہے جس نے  اپنے رب کی بارگاہ میں حاضری سے پہلے اُسے راضی کرلیا۔ (ارشادِ حضرت سیدنا یحییٰ بن معاذ رازی رحمۃ اللہ علیہ)                                       (منبھات ، ص 15)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

نقشِ نعلین شریفین

صدہا(یعنی سینکڑوں )سال سےطَبَقَۃًفَطَبَقَۃً(یعنی ہر زمانے کے)ائمّۂ دین وعلمائے معتقدین نعلین شریفین حضور سیّد الکونین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نقشے(Sketches) بناتے اور ان کے فوائدِ جلیلہ ومَنافعِ جزیلہ میں مستقل رسالے تصنیف فرماتے(آئے) ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 24/ 512)

ناجائز تصویر کی نحوست

جہاں تصویرِ ممنوع(یعنی جاندار کے چہرے کی تصویر) رکھی ہو ملائکہ(فِرِشتے ، Angels) اس مکان میں نہیں جاتے اورجس مکان میں ملائکۂ رحمت نہ آئیں وہ ہرجگہ سے بَدتَر ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 24/ 590)

مبارک اوقات میں نیک اعمال کی فضیلت

اوقاتِ فاضلہ(یعنی فضیلت والے اوقات مثلاً شبِ برأت وغیرہ) میں اعمالِ فاضِلہ(یعنی فضیلت والے اعمال) زیادہ نورانیّت رکھتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 29/ 203)

عطّار کا چمن

قُربِ  رسول پانے کا نسخہ

اگر آپ بارگاہِ رِسالت میں مقرّب ہونا چاہتے ہیں تو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت ، سنّتوں پر خوب عمل اور دُرود شریف کی کثرت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا قُرب مل جائے گا۔                                         (مدنی مذاکرہ ، 2 محرم الحرام 1441ھ)

ایصالِ ثواب کرنا برکت کا باعث ہے

شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے گناہوں سے بچ کر بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرنا برکت کا باعث ، بہت اعلیٰ اور بہت ثواب کا   کام ہے۔ (مدنی مذاکرہ ، 2 محرم الحرام 1441ھ)

دینِ اسلام کی ایک خوبی

دینِ اسلام فتنہ و فساد کی حوصلہ شِکنی اور پیار ، اَمن اور بھائی چارے کی حوصلہ اَفزائی کرتا ہے۔

(مدنی مذاکرہ ، 5محرم الحرام 1441ھ)

 


Share

Articles

Comments


Security Code