اعلٰی حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے10مدنی پھول

اعلٰی حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے10مدنی پھول

(1) عظیمُ الشّان مَدارِس کھولے جائیں، باقاعدہ تعلیمیں ہوں (2) طَلَبہ کو وظائف ملیں کہ خواہی نخواہی گرویدہ (یعنی مائل)ہوں (3) مُدَرِّسوں کی بیش قرار(یعنی معقول) تنخواہیں اُن کی کارروائیوں پر دی جائیں کہ لالچ سے جان توڑ کر کوشش کریں (4) طبائع طَلَبہ(یعنی طَلَبہ کی صلاحیتوں ) کی جانچ ہو جو جس کام کے زیادہ مناسب دیکھا جائے معقول وظیفہ دے کر اُس میں لگایا جائے۔ یوں اُن میں کچھ مُدَرِّسین بنائے جائیں،  کچھ واعظین، کچھ مصنّفین،  کچھ مناظرین،  پھر تصنیف و مُناظَرہ میں بھی توزیع(تقسیم کاری) ہو،  کوئی کسی فن پر کوئی کسی پر (5) اُن میں جو تیّار ہوتے جائیں تنخواہیں دے کر ملک میں پھیلائے جائیں کہ تحریراً وتقریراً ووَعْظاً و مُناظَرَۃً اِشاعتِ دین و مذہب کریں (6) حمایتِ ( مذہب) و رَدِّ بد مذہباں میں مُفید کُتُب و رسائل مُصنّفوں کو نذرانے دے کر تصنیف کرائے جائیں (7) تصنیف شدہ اور نو تصنیف رسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملک میں مفت شائع کئے جائیں (8) شہروں شہروں آپ کےسفیرنگران رہیں، جہاں جس قسم کے واعِظ یا مُناظِر یا تصنیف کی حاجت ہو آپ کو اطلاع  دیں۔ آپ سر کوبیِ اعداء(یعنی دشمنوں کے رد) کے لئے اپنی فوجیں، میگزین رسالےبھیجتے رہیں (9) جو ہم میں قابل کار،  موجود اور اپنی معاش میں مشغول ہیں وظائف مُقرّر کرکے فارِغُ البال(یعنی خوشحال) بنائے جائیں، اور جس کام میں اُنہیں مہارت ہو لگائے جائیں (10)  آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایت ِمذہب میں مضامین تمام ملک میں بقیمت و بلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔ (فتاوی رضویہ،ج 29،ص599)

خوابِ رَضا کی  عملی  تعبیر کےلئےعاشقان رسول کی مدنی تحریک  دعوت اسلامی کی کاوشیں

 (1)تادمِ تحریر481جامعاتُ المدینہ لِلْبَنِیْن و لِلْبَنات اور 2585مدارسُ المدینہ ملک و بیرون ملک قائم ہوچکے ہیں(2)جامعاتُ المدینہ  میں ہونے والے تَخَصُّص فِی الْفِقْہ و فِی اللُّغَۃکے طَلَبہ کو معقول وظیفہ نیز قیام و طعام کی سہولت بھی دی جاتی ہے(3)جامعاتُ المدینہ و مدارسُ المدینہ کے مُدَرِّسین کو معقول مُشاہَرہ پیش کیا جاتا ہےنیز سالانہ کارکردگی اور گریڈ کے اعتبار سے مُشاہَرے میں  سالانہ اِضافہ بھی کیا جاتا ہے (4)(5)فارِغُ التَّحْصِیل طَلَبہ کو تدریس ، تبلیغ اور تصنیف کے مواقِع فراہم کئے جاتے ہیں، جامعۃُ المدینہ، اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیۃ اور ملک و بیرونِ ملک تبلیغِ دین میں مصروف بے شمارمبلّغین اِس کی واضح مثال ہیں(6)(7) اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ میں کم و بیش 71 عُلَمائے کِرام تصنیف و تالیف میں مصروف ہیں جنہیں قابلِ قدر مشاہرہ پیش کیا جاتاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّاب تک کم و بیش 551 کُتُب و رسائل بہت خوبصورت انداز میں چَھپ کرمنظر عام پر آچکے ہیں نیز ”مجلسِ تراجم“ کے تحت  اردو کتب و رسائل کا 37زَبانوں میں ترجمہ کرکے بھی شائع کیا جارہا ہے، ان کُتُب و رسائل کومکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیَّۃً طلب کیا جاسکتا ہے، ’’مجلس تقسیم رسائل‘‘ کے تحت ہزارہا کتابیں اور رسالے مُفْت بھی بانٹے جاتے ہیں (8)ملک و بیرون ملک دعوتِ اسلامی کے  ہزارہا  تنظیمی ذِمّہ داران  مُقَرَّر ہوتے ہیں  اور ہر مہینے سینکڑوں مدنی قافلے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں سفر کرتے ہیں نیز جہاں جہاں  ضرورت ہوتی ہے وہاں پر مخصوص مدت کے لئے  مبلغین ِ دعوتِ اسلامی کو بھیجا جاتا ہے(9)اب تک دعوت اسلامی کے 104 سے زائد شعبہ جات قائم ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں اجیر اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے خدمات سر انجام دے رہے  ہیں (10) اَلْحَمْدُللہ! ”مَدَنی چینل“ میڈیا کے اِس دور میں  اسلام کی حقیقی تعلیمات عام کرنے کے لئے بھر پور انداز میں سعی کر رہا ہے۔ اِس کے علاوہ دعوتِ اِسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netپر بھی مختلف موضوعات پر سینکڑوں کُتُب و رسائل، بیانات اور مدنی مذاکرے اَپ لوڈ (Upload)کئے جاتے ہیں نیز ہر ماہ25سے زائد موضوعات پر مشتمل’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ بھی  شائع کیا جاتا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔


Share

Articles

Comments


Security Code