کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرنے والوں کے لئے9مدنی پھول

’’یاربِّ کرم کر ‘‘کے نو حُروف کی نسبت سے

کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرنے والوں کے لئے9مدنی پھول

 اَز:شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامّہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

(1)کمپیوٹر مانیٹر کی جگہ کمپیوٹر ایل سی ڈی(L.C.D) یا ایل ای ڈی(L.E.D) آنکھوں کے لئے کم نقصان دہ ہے(2) کمپیوٹر اسکرین(Screen)کی روشنی زیادہ تیز نہ رکھیں اور نہ ہی سیوریا ٹیوب لائٹ کا عکس اس پر پڑنے دیں(3)اسکرین پر توجہ رکھنے کی کوشش پلکیں جھپکانا کَم کردیتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں میں تکلیف ہوسکتی ہے،لہٰذا حسبِ معمول پلکیں جھپکاتے رہئے (4) پنکھے(Fan) وغیرہ کی ہوا براہِ راست آنکھوں پر نہ پڑنے  دیجئے(5) آنکھوں اور اسکرین کا درمیانی فاصلہ 2 سے اڑھائی فُٹ رکھئے (6) اسکرین کو آنکھوں سے 4 یا 5 اِنچ(Inch) نیچے ہونا چاہئے (7)اگر نظر کے عینک(Glasses) استعمال کرتے ہیں تو کمپیوٹر پر کام کرتے وقت بھی اسے پہنے رہئے (8) ہر 19 منٹ بعد اسکرین سے نظریں ہٹا کر 19 فُٹ دور رکھی چیز کو 19سیکنڈ دیکھ لیجئے۔ مثلاً سبز گنبد شریف کا ماڈلModel)) رکھ لیا اور ہو بھی مدینے کے رُخ پر (9) حدیث شریف میں ہے: تمام سرموں میں بہتر سرمہ اِثْمِد ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے۔(ابن ماجہ،4/115، حدیث:349)ہو سکے توسوتے وقت روزانہ اِثْمِدسرمہ لگا لیا کریں۔

sitting-style


Share

Articles

Comments


Security Code